#6863

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2092

اربعین فضائل صحابیات ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 70)

  • صفحات: 77
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3080 (PKR)
(بدھ 07 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

6

حصہ اوّل              قرآن حکیم کی نظر میں صحابیات کے فضائل

 

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  حقیقی مومن ہیں

16

اللہ تعالیٰ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سےمحبت کرتا ہے

16

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بخش دیا گیاہے

17

صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم  کے لیے اجر عظیم ہے

17

صحابہ رضی اللہ عنہم کو دین کی وجہ سے ہی تکالیف دی گئیں

18

صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم   آپس میں محبت کرنے والے تھے

19

صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم   کافروں کے لیے سخت تھے

19

صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم   کا کردار نجات کے لیے معیار ہے

20

صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم   کے لیے دعا کرنے کا حکم

20

حصہ دوم     احادیث کی روشنی میں صحابیات کے فضائل

 

سیّدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہما کی فضیلت

22

سیّدہ خولہ رضی اللہ عنہا صابرہ ،شاکرہ خاتون تھیں

23

سیّدہ اُم شریک رضی اللہ عنہاکی کرامت

24

سیّدہ شفاء رضی اللہ عنہا لکھنے کافن او ر دم کرنا جانتی تھیں

26

سیّدہ  اُم معبد خزاعیہ رضی اللہ عنہا کے فضائل

26

سیّدہ اُم کلثوم رضی اللہ عنہا بنت علی رضی اللہ عنہا کے فضائل

29

سیّدہ اُم عمار ہ رضی اللہ عنہارسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرتی ہیں

31

سیّدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا کے فضائل

33

سیّدہ اُم ورقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت

37

سیّدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی فضیلت

38

سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا اپنی زکاۃ اپنے شوہر کو دیتی تھیں

40

سیّدہ زینب  رضی اللہ عنہا کا شرکیہ دم چھوڑنا

41

سیّدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت واحادیث

43

سیّدہ ام منذر سلمیٰ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے فضائل

45

سہیلہ اور جابر رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت کھلائی

46

سیّدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہاکا اپنی اولاد کی تربیت کرنا

48

سیّدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہا کی بیوی کی فضیلت

49

سیّدہ اُم حارثہ  ربیع بنت نضر کے فضائل

53

سیّدہ اُم دحداح رضی اللہ عنہاکے فضائل

53

سیّدہ اُم معقل انصاریہ رضی اللہ عنہا کے فضائل

55

سیّدہ اُم یعقوب رضی اللہ عنہا کے فضائل

56

سیّدہ خولہ بنت ثعلبہ رضی اللہ عنہا کے فضائل

58

سیّدہ خنساء بنت عمرو رضی اللہ عنہا کی فضیلت

59

سیّدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے فضائل

61

سیّدہ ام محجن انصاریہ رضی اللہ عنہا کے فضائل

62

سیّدہ اُم زفر رضی اللہ عنہا کے فضائل

63

سیّدہ حولاء بنت تویت رضی اللہ عنہا کے فضائل

64

سیّدہ خنساء بنت خدام رضی اللہ عنہا کے فضائل

65

سیّدہ معاذہ بنت عبداللہ بن جریر رضی اللہ عنہ کے فضائل

65

سیّدہ درہ رضی اللہ عنہا کے فضائل

66

سیّدہ اسماء بنت عمیس  رضی اللہ عنہا کے فضائل

67

سیّدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کی فضیلت

68

سیّدہ اُم ایمن رضی اللہ عنہا کے فضائل

69

سیّدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا کی ایک سبق آموز روایت

70

فہرست ِ آیات ِ قرآنیہ

72

فہرست  احادیث نبویہ

73

مراجع ومصادر

76

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7451
  • اس ہفتے کے قارئین 7451
  • اس ماہ کے قارئین 1681402
  • کل قارئین113288730
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست