#6870

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2460

اربعین درود و سلام ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 78)

  • صفحات: 41
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(بدھ 14 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

تمام رسولوں علیہم السلام پر درود شریف بھیجیں

14

مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت درود وسلام پڑھنا

15

دعا کے وقت صرف درووسلام پڑھنا

16

درود وسلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش کیا جاتا ہے

17

جمعۃ المبارک کے کثرت سے درووسلام پیش کرنا

18

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود وسلام پڑھنے کی فضیلت

18

دعامیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  پر درود وسلام پڑھنے کا بیان

19

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صبح وشام درودوسلام بھیجنے کا بیان

20

ہرمقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درودوسلام بھیجنا

20

نماز جنازہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درودوسلام پڑھنا

21

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام نہ بھیجنے والا بخیل

22

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  پر درود نہ بھیجنے والوں کے لیے وعید

22

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا درود وسلام بھیجنے والوں کو جواب دینا

24

درو دوسلام بھیجنے والوں پر فرشتوں کی دعائے رحمت

24

جبرئیل علیہ السلام کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والوں کوبشارت

25

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا قبولیت دعا کے لیے ضروری ہے

26

درود وسلام بھیجنے والا اللہ تعالیٰ کی رحمت کا حق دار

27

درود وسلام بھیجنے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کا مستحق

28

کثرت درود قربت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باعث

28

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا  گناہوں کا کفارہ

29

درود صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھیجو

29

اللہ اور فرشتے صف کے دائیں طرف والوں پر درود بھیجتے ہیں

30

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ مسنون درود

31

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرسلام بھیجنے کا مسنون طریقہ

34

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام نہ بھیجنے والے خسارہ اٹھائیں گے

35

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وسیلہ کی دعا کرنا

35

درود وسلام پہنچانے کے لیے فرشتے تعینات

36

بعض مقاماتِ درودوسلام

37

مراجع ومصادر

40

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61994
  • اس ہفتے کے قارئین 358972
  • اس ماہ کے قارئین 1412472
  • کل قارئین110733910
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست