#7420

مصنف : عبد الرزاق عبد الغفار سلفی

مشاہدات : 387

علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ ایک عہد ایک تاریخ

  • صفحات: 251
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10040 (PKR)
(پیر 28 اکتوبر 2024ء) ناشر : مکتبہ ابن کرم

شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ 31 مئی 1945ء سیالکوٹ میں ایک دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے ۔9 برس کی عمر میں آپ نے قرآن کریم حفظ کر لیا بعد ازاں ابتدائی دینی تعلیم ’’دارالسلام ‘‘ سے حاصل کی اس کے بعد جامعہ الاسلامیہ گوجرانوالہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد درس نظامی کی تکمیل کی ۔ 1960ء میں دینی علوم کی تحصیل سے فراغت پائی اور پنجاب یونیورسٹی سے عربی میں ’’بی اے آنرز‘‘ کی ڈگری حاصل کی۔ پھر کراچی یونیورسٹی سے لاء کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے ’’ مدینہ یونیورسٹی ‘‘ میں داخلے کی سعادت نصیب ہوئی ۔وہاں آپ نے دنیائے اسلام اور تاریخ کے نامور ،معتبر اور وقت کے ممتاز علماء کرام سے علم حاصل کیا ۔ آپ مدینہ یونیورسٹی سے اس اعزاز کے ساتھ فارغ ہوئے کہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم 98 ممالک کے طلباء میں اول پوزیشن پر رہے۔مدینہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد آپ کو یونیورسٹی میں ہی آسائشوں سے پرزندگی و اعلیٰ مرتبہ پر مشتمل منصبِ تحقیق و تدریس کی پیشکش کی گئی مگر آپ نے اپنی ذاتی زندگی پر دین ِ حق کی خدمت اور وطنِ عزیز کی اصلاح کو ترجیح دی ۔ زیر نظر کتاب ’’ علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ ایک عہد ایک تاریخ‘‘ محترم جناب عبد الرزاق عبد الغفار السلفی صاحب کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں امت اسلامیہ کے ایک عظیم جید متبحر محقق عالم علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی خدمات کو جامع انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

7

عرض ناشر

 

9

مؤلف کتاب ایک نظر میں

 

13

مقدمہ

 

15

تشکر و امتنان

 

25

تراجم احوال

 

29

آشفتہ نوائی

 

31

تاریخ کے جھروکوں سے

 

34

نالہ دل

 

40

ایک تاریخی موڑ

 

43

قادیانیت استعمار کی تخلیق

 

51

شیعیت ملت اسلامیہ میں ایک ناسور

 

59

شہادت گہ الفت

 

66

شریعت بل افسانہ یا حقیقت

 

72

خطابت کا شعلہ جوالہ

 

78

خطابت کے شہ پارے

 

84

عظیم قلمکار

 

109

کتابوں کی مقبولیت

 

137

بےباک صحافی

 

140

عظیم الشان لائبریری

 

145

لوگوں کا اعتماد

 

148

دریائے سخاوت

 

152

مجسم پیکر غیرت

 

156

ہمہ گیر تعلقات

 

159

ایک اعزاز ایک اکرام

 

163

تہمتیں

 

166

میرا سفر پاکستان

 

189

ایک خوشگوار شام

 

197

شوخی نقش پاکی

 

206

قلندروں کا طریق

 

209

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی نشاۃ ثانیہ

 

217

مشاہیر کی نظر میں

 

223

اظہار حقیقت

 

240

مصادر

 

243

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69818
  • اس ہفتے کے قارئین 265562
  • اس ماہ کے قارئین 2572384
  • کل قارئین109239146
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست