#7522

مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

مشاہدات : 887

ادب العرب

  • صفحات: 118
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5310 (PKR)
(منگل 11 فروری 2025ء) ناشر : نا معلوم

شیخ الاسلام فاتح قادیان مولانا ثناء اللہ امرتسری﷫ امرتسر میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم امرتسر میں پائی۔ سات سال کی عمر میں والد اور چودہ برس کی عمر تک پہنچے تو والدہ بھی داغِ مفارقت دے گئیں۔ بنیادی تعلیم مولانا احمد اللہ امرتسر ﷫سے حاصل کرنے کے بعد استاد پنجاب، مولانا حافظ عبد المنان وزیرآبادی ﷫سے علم حدیث کی کتابیں پڑھیں۔ ۱۸۸۹ء میں سند فراغت حاصل کر کے صحیحین پڑھنے دہلی میں سید نذیر حسین دہلوی ﷫ کے پاس پہنچے۔ مولانا کی ساری زندگی ادیان باطلہ کے رد میں گزری۔آپ نے یہود و نصاریٰ، ہندو اور قادیانیوں کو دندان شکن جواب دیے۔ عیسائیت اور ہندو مت اور قادیانیت کے ردّ میں آپ نے متعدد کتب لکھیں۔اس کے علاوہ آپ نے لاتعداد مناظرے کیے اور ہر جگہ اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا۔قادیانیت ،عیسائیت اور ہندو مت کے ردّ کے علاوہ بھی بہت سی کتب لکھیں ۔ زیر نظر رسالہ ’’ادب العرب‘‘ میں انہوں نے 1898ء میں 127؍سال قبل عربی گرائمر صرف و نحو کو جدید انداز میں پیش کیا تھا اگرچہ اس کے بعد اس موضوع پر بہت سی عمدہ اور جدید کتب طبع ہوئی ہیں اور کتاب و سنت سائٹ پر موجود ہیں لیکن مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ کے نادر رسائل کو محفوظ کرنے کی خاطر اسے کتاب و سنت پر پبلش کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا امرتسری ﷫ کو جنت الفردوس میں اعلی ٰ مقام عطائے کرے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

   

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

1

علم صرف کی تعریف

 

3

مضارع کا بیان

 

6

اسم فاعل کا بیان

 

11

اسم مفعول کا بیان

 

12

امر کا بیان

 

13

صرف صغیر

 

24

مسائل متفرقہ

 

94

حصہ دوم متعلق نحو

 

97

ترکیب کیا چیز ہے؟

 

113

فعل تعجب کا بیان

 

116

مسلمانوں کو مژدہ

 

117

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26034
  • اس ہفتے کے قارئین 410786
  • اس ماہ کے قارئین 2260165
  • کل قارئین120964755
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست