دار الکتاب والسنہ، لاہور

  • نام : دار الکتاب والسنہ، لاہور

کل کتب 9

  • 1 #43

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 27281

    بے نماز کا شرعی حکم ونماز باجماعت کی اہمیت وفضیلت مع نماز مسنون

    (بدھ 24 دسمبر 2008ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #43 Book صفحات: 32

    نماز اركان اسلام ميں سے اہم ترین رکن ہے- اسلام کی بنیاد اور اساس نماز ہے اور اسی پر اسلام کی عمارت قائم ہے- یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے بارہا قرآن کریم میں اس کا تذکرہ فرمایا ہے اور کلمہ شہادت کے اقرار کے بعد کسی بھی مسلمان پر جو چیز سب سے پہلے فرض ہے وہ نماز ہے-اور قیامت کے دن بھی رسول اللہ ﷺ کے ارشاد کے طابق بندے کے نامہ اعمال کے متعلق سب سے پہلے نماز کا ہی سوال کیا جائے گا- یہ کتاب تین کتابوں کا مجموعہ ہے-ان میں سے پہلا حصہ جو بے نماز کے شرعی حکم کے بارے میں ہے یہ حصہ الشیخ صالح العثیمین کی تحریر ہے اور نماز باجماعت کی اہمیت وفضیلت والا حصہ الشیخ عبد اللہ بن عبدالعزیز بن باز کا تحریر کردہ ہے اور ان دونوں حصوں کا ترجمہ جناب ابو عبدالرحمن شبیر بن نور صاحب نے کیا ہے-اور اس کا تیسرا حصہ نماز مسنون کےنام سے ہے جو کہ مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کی تحریر ہے-زیرنظرکتاب میں مصنف نے شیخ محمد بن صالح العثمین اور شیخ عبدالعزیز عبداللہ بن بازکے فتاوی جات کی روشنی میں نماز کی اہمیت وفضیلت اور تارک نماز کا حکم تفصیلا بیان کیا ہے-اس کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں نماز...

  • 2 #715

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر طالب الرحمن شاہ

    مشاہدات : 20248

    الدیوبندییۃ تعریف عقائد

    (منگل 24 فروری 2009ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #715 Book صفحات: 229

    انڈیا کے ایک قصبے دیو بند میں قائم دار العلوم سے وابستگان او روہاں کے علما کے فکر وعقیدہ سے متعلق لوگ اپنے آپ کو دیو بندی کہلاتے ہیں ۔یہ فقہ میں حنفی اور عقیدہ میں ماتریدی ہیں۔تصوف کے سلاسل اربعہ کے بھی قائل ہیں اور اپنی نسبت ان کی طرف کرتے ہیں ۔زیر نظر کتاب میں اس گروہ کا تعارف کرایا گیا ہے کہ ان حضرات کے خیالات بھی بہت حد تک بریلوی حضرات سے ملتے ہیں۔برزگان دین اور علماء سے متعلق ان کے بھی وہ نظریات ہیں جو بریلوی کے ہیں مثلا ً دور دراز سے کسی کے پکارنے پر اس کی مدد کے لیے پہنچ جانا،محض اپنی توجہ ہی سے جہاز کو ڈوبنے سے بچالینا،پیش آمدہ واقعات کا علم ہو جانا وغیرہ۔عموماً دیوبندی حضرات انہیں کرامات سے تعبیر کرتے ہیں ،لیکن یہی بات تو بریلوی بھی کہتے ہیں ۔بہر حال اس کتاب کے مطالعہ سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ ان میں اور دیو بندیوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے ۔مصنف نے ہر بات کو با حوالہ بیان کیا ہے ،امید ہے بہ نظر انصاف اس کا مطالعہ کیا جائے گا اور حق کو قبول کرنے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔(ط۔ا)
     

  • 3 #895

    مصنف : خلیل احمد سہارنپوری

    مشاہدات : 40298

    عقائد علماء اہل سنت دیوبند

    (پیر 02 جولائی 2012ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #895 Book صفحات: 162

    پیش نظر کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے علمائے دیوبند کے عقائد پر تصنیف کی گئی ہے۔ ’المہند علی المفند‘ اور عقائد اہل السنۃ دیوبند حضرات کی مستند ترین کتابیں ہیں۔ زیرنظر کتاب میں مصنف نے حاشیہ کے ذریعے ان کتابوں میں علمائے دیوبند کے ایسے عقائد کی نشاندہی کی ہے جو اہل سنت والجماعت کے عقائد کے خلاف ہیں۔ کتاب کے مطالعے سے یہ بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ بریلویوں اور دیوبندیوں کے عقائد میں کس حد تک فرق ہے۔ کتاب میں مصنف نے دیوبندیوں کے عقائد پر تعلیقات لکھی ہیں اور علمائے اہل سنۃ والجماعۃ کے فتووں کو ان عقائد کی تردید میں پیش کیا گیا ہے۔ (ع۔ م)

     

  • 4 #2198

    مصنف : محمد بن ناصر الحمید

    مشاہدات : 13744

    قرآن میں خواتین کے واقعات

    (پیر 05 جنوری 2015ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #2198 Book صفحات: 491

    قرآن حکیم  میں  بیان شدہ واقعات وقصص تین اقسام مشتمل ہیں۔انبیاء ورسل کے  واقعات  کہ جو انہیں اہل ایمان کے ہمراہ کافروں کے ساتھ پیش  آئے تھے۔اور دوسری قسم  ان واقعات کی  ہے   جو عام لوگوں یا جماعتوں ،قوموں سے متعلق ہیں ۔تیسری قسم  نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ  میں پیش آمدہ واقعات اور قوموں کاذکر ہے ۔قرآنی واقعات بالکل سچے اور حقیقی قصص ہوتے ہیں  یہ کوئی خیالی اور تمثیلی کہانیاں نہیں ہوتیں۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں  انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان  الفاظ  میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے  نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ  کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا  مقصد آپ  کے  دل  کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے  پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے  بھی نصیحت وعبرت ہے‘‘ ۔اور ان  واقعات  کا ایک بہت بڑا مقصد اہل ایمان کی ہمت کوبندھانا اور انہیں اللہ کی راہ میں جوغم ،دکھ اور مصیبتیں پہنچی ہیں ان کے بارے  ...

  • 5 #2209

    مصنف : عدنان طرشہ

    مشاہدات : 12716

    نبی کریم ﷺ کی پسند اور ناپسند

    (جمعہ 09 جنوری 2015ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #2209 Book صفحات: 803

    نبی کر یم ﷺ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے  کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر آپﷺ پر ایمان لانے  والے  آپ  کے امتی آپﷺ کےپسندیدہ کام کریں گے تو اللہ   ورسول ﷺ ان سے راضی  اور خوش ہوں گے تو اللہ تعالی ٰ ان کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ   اللہ ورسول کےناپسندیدہ کام کریں گے  تو وہ ان سے ناراض ہوں گے  اور اللہ تعالی  انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے  کامیابی  اور فلاح  ہے  اور دوسری   صورت میں ان کے لیے   ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا  اور آخرت  میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے  صرف وہی  کام کریں جو اللہ تعالیٰ اور نبی ﷺ کوپسند ہیں اور جن کے  کرنے کا ہمیں حکم دیا  گیا ہے خواہ وہ حکم  ہمیں  قرآن مجید   کے ذریعے  سےدیا گیا ہے یا سنت  کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی  اور خسارے  سےبچ...

  • 6 #4410

    مصنف : عدنان طرشہ

    مشاہدات : 10723

    اللہ تعالیٰ کی پسند اور نا پسند

    (منگل 18 اپریل 2017ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #4410 Book صفحات: 491

    اللہ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر بندے اللہ تعالی کےپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے راضی اور خوش ہوگا او ران کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ اللہ کےناپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے ناراض ہوگا اور انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے کامیابی اور فلاح ہے اور دوسری صورت میں ان کے لیے ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا اور آخرت میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے صرف وہی کام کریں جو اللہ تعالیٰ کوپسند ہیں اور جن کے کرنے کا اس نے ہمیں حکم دیا ہے خواہ وہ حکم ہمیں قرآن مجید کے ذریعے سےدیا گیا ہے یا سنت کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی اور خسارے سےبچنے کے لیے ایسے کاموں سےباز رہنا چاہیے جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں اور جن سے اس نے ہمیں منع فرمایا ہے خواہ وہ ممانعت قرآن میں کی گئی ہو یا سنت میں ۔اور ایمان کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ایسے کام کیے جائیں جن سے اللہ اور اس کا رسول ﷺ راضی ہو جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَاللَّهُ وَرَسُول...

  • 7 #4658

    مصنف : مقصود الحسن فیضی

    مشاہدات : 6002

    مذاق کے آداب

    (پیر 14 اگست 2017ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #4658 Book صفحات: 48

    اللہ رب العزت نے انسان کی طبیعت کچھ ایسی بنائی ہے کہ اسے مختلف عوارض لاحق ہوتے ہیں‘ کبھی وہ ہنستا ہے اور کبھی روتا ہے‘ کبھی الجھن کا شکار ہوتا ہے اور کبھی ہشاش وبشاش دکھائی دیتا ہے‘ کبھی تنہائی پسند کرتا ہے تو کبھی مجلس تلاش کرتا ہے‘ انہیں مختلف عوارض میں ایک عارضہ یہ بھی ہے کہ وہ بسا اوقات سنجیدگی وحقیقت گوئی سے ہٹ کر ہنسنے ہنسانے اور لہو ولعب کی کچھ باتیں کرنا چاہتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  اسی  موضوع(مذاق) کو زیر بحث بنایا گیا ہے ۔اس کتاب میں مذاق کے آداب کو بیان کیا گیا ہے کہ شرعی حدود کونسی ہیں جن میں رہ کر ہم کسی سے مذاق کر سکتے ہیں۔اور پھر ایسا مذاق جو ناجائز اور حرام کی صورت اختیار کر جاتا ہے اس سے اجتناب کرنا بھی لازمی ہے تو ان کو بھی بیان کیا گیا ہے۔مذاق کی تعریف‘ اہمیت اور جائز وناجائز صورتیں  تمام موضوعات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ حوالہ جات میں صرف اصل مصدر کو بیان کیا جاتا ہے حوالے میں زیادہ تفصیل نہیں دی گئی۔ یہ کتاب’’ مذاق کے آداب ‘‘ ام عبد اللہ بنت...

  • 8 #4762

    مصنف : ابو المکرم بن عبد الجلیل

    مشاہدات : 5045

    امام محمد بن عبد الوہاب کی دعوت اور علمائے اہل حدیث کی مساعی

    (اتوار 20 اگست 2017ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #4762 Book صفحات: 146

    قوموں اور ملکوں کی سیاسی تاریخ کی طرح تحریکوں اور جماعتوں کی دینی اور ثقافتی تاریخ بھی ہمیشہ بحث وتحقیق کی محتاج ہوتی ہے۔محققین کی زبان کھلوا کر نتائج اخذ کرنے‘ غلطیوں کی اصلاح کرنے اور محض دعوؤں کی تکذیب وتردید کے لیے پیہم کوششیں کرنی پڑتی ہیں‘ پھر مؤرخین بھی دقتِ نظر‘ رسوخِ بصیرت‘ قوتِ استنتاج اور علمی دیانت کا لحاظ رکھنے میں ایک سے نہیں ہوتے‘ بلکہ بسا اوقات کئی تاریخ دان غلط کو درست کے ساتھ ملا دیتے ہیں‘ واقعات سے اس چیز کی دلیل لیتے ہیں جس پر وہ دلالت ہی نہیں کرتے‘لیکن بعض محققین افراط وتفریط سے بچ کر درست بنیادوں پر تاریخ کی تدوین‘ غلطیوں کی اصلاح ‘ حق کو کار گاہِ شیشہ گری میں محفوظ رکھنے اور قابلِ ذکر چیز کو ذکر کرنے کے لیے اہم قدم اُٹھاتے ہیں۔ ان محققین میں سے ایک زیرِ تبصرہ کتاب کے مصنف ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  علمائے اہل حدیث کی مساعی اور ان کی محنتوں اور کارناموں  کا تذکرہ ہے ۔  اس کتاب میں پانچ ابواب اور خاتمہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں برصغیر کی دینی وسیاسی جماعتوں پر شیخ...

  • 9 #6566

    مصنف : ڈاکٹر سعید اسماعیل صینی

    مشاہدات : 12789

    اسلام پر اعتراضات اور ان کے جوابات

    (منگل 14 دسمبر 2021ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #6566 Book صفحات: 170

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے عقائد، معاملات، عبادات، نکاح و طلاق، فوجداری قوانین، عدالتی احکام، خارجی اور داخلی تعلقات جیسے جملہ مسائل کا جواب اُصولاً یا تفصیلاًاس میں موجود ہے۔اسلام ہی نے انسانیت کی فلاح کے لئے رفاہِ عامہ اور خیرو بھلائی کے اُمورمیں کافر ومسلم کا فرق روا رکھے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی تعلیم دی اور اسلام نے بلا تفریق ہر انسان کے سر پرعزت و شرف کا تاج رکھا   ہےیہ اسلام کا ایسا واضح امتیاز ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی اس سلسلہ میں اسلام کا ہم پلہ نہیں ہے۔اسلام دین برحق ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق یہ پوری دنیا پر پھیلے گا اگرچہ اس کے نہ ماننے والے جتنی مرضی سازشیں کرلیں۔ہر دور میں اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور اس کی تعلیمات سے لوگوں کو دور رکھنے کے لیے سازشیں ہوتی رہی ہیں۔ محافظین اسلام نے الحمد للہ ہر دو ر میں اسلام پر کیے گئےاعتراضات کے   دلائل سے مزین جوابات دئیے ہیں اور اس موضوع  پرباقاعدہ کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’اسلام پرا عتراضات اور ان کے...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102853
  • اس ہفتے کے قارئین 315608
  • اس ماہ کے قارئین 102853
  • کل قارئین113994853
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست