#4410

مصنف : عدنان طرشہ

مشاہدات : 10743

اللہ تعالیٰ کی پسند اور نا پسند

  • صفحات: 491
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12275 (PKR)
(منگل 18 اپریل 2017ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور

اللہ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر بندے اللہ تعالی کےپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے راضی اور خوش ہوگا او ران کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ اللہ کےناپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے ناراض ہوگا اور انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے کامیابی اور فلاح ہے اور دوسری صورت میں ان کے لیے ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا اور آخرت میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے صرف وہی کام کریں جو اللہ تعالیٰ کوپسند ہیں اور جن کے کرنے کا اس نے ہمیں حکم دیا ہے خواہ وہ حکم ہمیں قرآن مجید کے ذریعے سےدیا گیا ہے یا سنت کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی اور خسارے سےبچنے کے لیے ایسے کاموں سےباز رہنا چاہیے جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں اور جن سے اس نے ہمیں منع فرمایا ہے خواہ وہ ممانعت قرآن میں کی گئی ہو یا سنت میں ۔اور ایمان کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ایسے کام کیے جائیں جن سے اللہ اور اس کا رسول ﷺ راضی ہو جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَنْ يُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِين (سورۃ توبہ :62)’’اللہ اور اس کے رسول ﷺ زیادہ حق دار ہیں کہ انہیں راضی کریں اگر وہ مومن ہیں ‘‘۔اس کے علاوہ ہرمسلمان اللہ تعالی کے اطاعت اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت کاپابند ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اللہ کی پسند اور ناپسند‘‘ شیخ عدنان الطرشہ کی عربی کتاب ماذا يحب الله وماذا یبغض..؟ کا سلیس ترجمہ ہے ۔بنیادی طور پراس کتاب کا موضوع تزکیۂ نفس اوراخلاق ہے ۔ لیکن فاضل مصنف نے اس کتاب میں زندگی کے تقریباً تمام شعبوں کا احاطہ کیا ہے ۔چنانچہ بعض مقامات پر توحید وشرک کی گفتگو ہے تو بعض جگہوں پر اسلامی معاشرت، اجتماعی فرائض ، دعوت وجہاد آداب وعاداتِ اسلامی پر بحث کی ہے ۔اسی طرح فضائل اعمال ، رقاق ،زہد ، اعمال قلبی پر بڑی نفیس ونازک ابحاث اس کتاب میں شامل ہیں ۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ اس ضمن میں کوئی ضعیف اور منکر ،موضوع روایت کتاب ہذا میں شامل نہ ہونے پائے ۔انہو ں نے ان احادیث کی وضاحت کرنے اور ہر ہر موضوع کو باسلوب احسن واضح کرنے کےلیے انداز نہایت آسان اور دلکش اختیار کیا ہے۔محترم جنا ب خاور رشید بٹ ﷾ نے اس اہم کتاب کو اردو دان طبقہ کےلیے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃالناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

 

13

قول ناشر

 

15

پیش لفظ

 

20

مقدمہ

 

24

پہلا باب اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ عبادات

 

27

دوسرا باب اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگ

 

86

تیسرا باب اللہ تعالٰی کے پسندیدہ لوگ

 

203

چوتھا باب اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اور نا پسندیدہ امور

 

361

پانچواں باب اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ و ناپسندیدہ جگہیں اور چیزیں

 

457

چھٹا باب اللہ کا محبوب اور نا پسندیدہ بندہ

 

478

خاتمہ

 

488

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52127
  • اس ہفتے کے قارئین 581269
  • اس ماہ کے قارئین 368514
  • کل قارئین114260514
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست