#2149

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 11783

یوم مزدور

  • صفحات: 26
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 520 (PKR)
(جمعرات 04 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد امریکہ کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کویاد کرنا ہے ۔یوم مئی کا آغاز 1886ء میں محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا ۔اس دن امریکہ کے محنت کشوں نے مکمل ہڑتال کی ۔تین مئی کو اس سلسلے میں شکاگو میں منعقد مزدوروں کے احتجاجی جلسے پر حملہ ہوا جس میں چار مزدور شہید ہوئے۔اس بر بریت کے خلاف محنت کش احتجاجی مظاہرے کے لئےمیں جمع ہوئے پولیس نے مظاہرہ روکنے کے لئے محنت کشوں پر تشدد کیا اسی دوران بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں بے شمار مزدور شہید ہوئے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ،اس موقعے پر سرمایہ داروں نے مزدور رہنماؤں کو گرفتار کر کے پھانسیاں دی حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث ہیں ۔انہوں نے مزدور تحریک کے لئے شہادت دے کر سرمایہ دارانہ نظام کا انصاف اور بر بریت واضح کر دی ۔ان شہید ہونے والے رہنماؤں نے کہا ۔ ’’تم ہمیں جسمانی طور پر ختم کر سکتے ہو لیکن ہماری آواز نہیں دباسکتے ‘‘ اس جدوجہد کے نتیجے میں دنیا بھر میں محنت کشوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار حاصل کئے ۔ہر سال دنیا بھر  میں  یکم مئی کو  یوم  مزدور منایا جاتا ہے ۔زیرتبصرہ  کتابچہ ’’ یوم  مزدور‘‘ میں  محترمہ  ام عبد منیب صاحبہ  نے   یوم  مزدور کی تاریخی حیثیت کو  بیان کر نے کےبعد اس کاشریعت میں کی روشنی میں جائزہ لیا ہے ۔(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

طبقاتی اونچ نیچ کا تصور

 

3

مزدور انقلاب

 

7

مزدور تحریک ہندوستان میں

 

8

پاکستان میں یوم مزدور

 

9

یوم مزدور شریعت کی روشنی میں

 

10

اظہار یک جہتی

 

12

اسلام میں مزدوروں کے حقوق

 

13

مزدوری اور علم

 

14

مجاہد اللہ کے مزدور

 

15

تقویٰ برتری کا معیار

 

17

شہید کون

 

18

جذبہ ہمدردی سے عاری قوم

 

20

حقوق دبانے کا مظہر ڈے منانا

 

22

سوچنے کی بات

 

24

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86528
  • اس ہفتے کے قارئین 120356
  • اس ماہ کے قارئین 1737083
  • کل قارئین111058521
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست