#3470

مصنف : خلیل الرحمان

مشاہدات : 7092

اسلام کا نظریہ محنت

  • صفحات: 362
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14480 (PKR)
(پیر 07 مارچ 2016ء) ناشر : آل پاکستان فیڈریشن آف لیبر

یکم مئی کو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں مزدور محنت کش 1886ء میں شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو ان کی عظیم جدوجہد اورقربانی دینے کیلئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔یہ دن دنیا بھر کے مزدوروں کے اتحاد اور یکجہتی کا دن ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت، طب ہو یا انجینئرنگ، اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں، بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔اﷲ تعالیٰ نے محنت کی عظمت اور مزدوروں کے حقوق بیان فرمائے اور اس کے آخری رسول ﷺ ان احکامات خداوندی پر مکمل عمل پیرا ہوئے اور محنت کشوں کے حقوق خود ادا فرمائے اور پوری امت کو ان پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔ اﷲ کے حبیب ﷺ نے محنت کشوں کو اﷲ کے دوست کا اعزاز عنایت فرمایا ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔’’مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دے دو‘‘ (ابن ماجہ) زیر تبصرہ کتاب " اسلام کا نظریہ محنت "محترم خلیل الرحمن صاحب چیئرمین آل پاکستان فیڈریشن آف لیبر کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلام میں پائے جانے والے مزدوروں کے حقوق اور محنت کی عظمت کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین (راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

باب اول : نظریہ محنت اوراسلام

17

باب دوم:ضابطہ محنت

33

مضاربت

38

مزارعت و مساقات

42

شرکت الصنائع

47

احیا ء الموات

47

اجارہ

47

باب سوم:سرکاری ملازمین

53

تقرری کا اصول

57

آداب و قانون

61

تجارت کی پابندی

63

ذاتی تصرف

64

سرخ فیتہ

64

اقر باپروری و جانبداری

66

رشوت

67

طاقت و اختیارات کا استعمال

70

عمل احتساب

73

باب چہارم:مزدور تنظیمیں

85

ٹریڈ یونین اوراسلام

85

تاریخی حقائق

99

محنت کشوں کے حقوق کی ضمانت

101

تحفظ ملازمت

106

مہنگائی

129

مسائل اجرت

140

اجتماعی سودا کاری

149

نفع نقصان کی ذمہ داری

155

منافع میں حصہ

157

اوقات کار

159

کام کی نو عیت

161

حقوق تبدیلی ملازمت

163

تعلیمی سہولتیں

165

رہائشی انتظامات

167

صحت و طب

167

بڑھاپہ بیماری،نگہداشت

169

وظیفہ پینشن

172

آزادی اظہار رائے

176

مساوی انصاف

180

حق ہڑتال

190

باب پنجم: اسلامی معاشرے میں محنت کش کا مقام

199

مزدور اورمالک

227

مزدوروں کی ذمہ داریاں

238

باب ششم:حکومت کی ذمہ داری

245

باب ہفتم:اسلام اور سرمایہ دارانہ نظام

251

باب ہشتم:اسلام اور اشتراکی نظام

285

روس کی مزدور تنظیمیں

294

دستور

296

پارٹی کا دخل

300

گورنمنٹ کنٹرول

302

پیروکار سرکار

303

دستاویزات

306

نظامت

309

خط و کتابت

310

بحیثیت سرکاری ادارے

311

دوغلے ادارے

312

لیبر انسپکشن

314

برخواستگی

314

مزدور تنازعات ۔تصفیہ

317

کامریڈ کورٹس

319

سوشل کونسل

322

حق ہڑتال

323

طریق کار

324

باب نہم:اسباب ناکامی

333

باب دہم:اسلام میں بچوں کے حقوق

349

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 98202
  • اس ہفتے کے قارئین 132030
  • اس ماہ کے قارئین 1748757
  • کل قارئین111070195
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست