#4401

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 5789

تصور پاکستان بانیان پاکستان کی نظر میں

  • صفحات: 192
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4800 (PKR)
(اتوار 16 اپریل 2017ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد

14 اگست 1947ء وہ تاریخ ساز دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کا ایک علیحدہ اسلامی ریاست کا خواب حقیقت سے شناسا ہوا ور دنیا کے نقشے پر اپنے وقت کی سب سے بڑی مملکت معرض وجود میں آئی۔انسانی تاریخ میں ہجرت مدینہ کے بعد ہجرت پاکستان غالبا سب سے بڑی ہجرت تھی، جس میں مسلمانوں نے ایک نظریہ اور مقصد کی خاطر بننے والی مملکت کے لئے اپنے آبائی گھر چھوڑے اور جان ومال اور عزتوں کی لازوال قربانیاں دیں۔پاکستان کی آئندہ تمام نسلیں اپنے ان اسلاف کی احسان مند اور مقروض رہیں گی جن کی مساعی اور بے پناہ قربانیوں کے نتیجہ میں پاکستان وجود میں آیا۔مسلمان ایک الگ  مسلم قومیت  کے حامل تھے۔اسی مسلم قومیت کے تصور نے ایک اسلامی مملکت پاکستان کی خواہش پیدا کی۔جب برصغیر کے مسلمان حصول پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہے تھے تو دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ان کے اغراض ومقاصد واضح اور اہداف متعین تھے۔قائدین وبانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال،نواب بہادر یار جنگ، علامہ شبیر احمد عثمانی، نواب زادہ لیاقت علی خان اور چوہدری رحمت علی وغیرہ نے متعدد مواقع پر پاکستان کے اسلامی تشخص کا برملاء اظہار فرمایا۔ زیر تبصرہ کتاب" تصور پاکستان بانیان پاکستان کی نظر میں"شریعہ اکیڈمی  انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد  کی شائع کردہ ہے۔جس میں بانیان پاکستان کی نظر میں پاکستان کے تصور کو اجاگر کیا گیا ہے، تاکہ پاکستان کی نئی نسل کو مقاصد پاکستان سے روشناس کروایا جا سکے۔(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

پاکستان کا مطلب کیا

 

7

افکار قائد اعظم محمد علی جناح 

 

11

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال  کا خطبہ الہ آباد

 

39

نواب بہادر یار جنگ کا خطاب

 

75

شیخ الاسلام شبیر احمد عثمانی  کا خطبہ صدارت

 

91

نوابزادہ لیاقت علی خان کی تقریر

 

145

مجلس دستور ساز میں شیخ الاسلام شبیر احمد عثمانی  کی تقریر

 

161

چوہدری رحمت علی کا کتابچہ Now or Never

 

175

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40191
  • اس ہفتے کے قارئین 227267
  • اس ماہ کے قارئین 801314
  • کل قارئین110122752
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست