#1212

مصنف : ڈاکٹر مصطفیٰ سعید الخن

مشاہدات : 29009

قواعد اصولیہ میں فقہاء کا اختلاف اور فقہی مسائل پر اس کا اثر

  • صفحات: 617
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18510 (PKR)
(پیر 10 ستمبر 2012ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد

فقہا کی اختلافی آرا اور ان کے دلائل کاتنقیدی مطالعہ ایک دلچسپ موضوع ہے۔ تیسری اور چوتھی صدی کے فقہا نے اس موضوع کی طرف توجہ کی اور اختلاف فقہا پر مستقل کتابیں لکھیں۔ محمدبن نصر المروزی، محمد بن جریر طبری اور ابو جعفراحمد بن محمد الطحاوی نے اس موضوع پر بسیط کتب تحریر فرمائیں۔ برصغیر کے معروف فقیہ شاہ ولی اللہ نے اس موضوع پر دو رسالے تحریر فرمائے۔ ایک رسالہ تو اجتہاد و تقلید پر اصولی بحث ہے لیکن اس کتاب کا ایک باب اختلاف فقہا اور اس کے اسباب و علل پر ہے۔ شاہ صاحب کا دوسرا رسالہ ’رسالہ الانصاف فی بیان سبب الاختلاف‘ ہے۔ اس رسالہ میں ائمہ فقہا کے اسباب و علل پر بھی گفتگو کی ہے اور بعض اہم فقہی فقہی مسالک میں تطبیق کی سعی بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی پروفیسر مصطفیٰ سعید الخن نے اس موضوع پر اسلاف کے ذخیرہ علم کو پیش نظر رکھ کر قواعد اصولیہ کا علمی جائزہ لیا ہے اور قواعد اصولیہ میں اختلاف کی وجہ سے جو اثرات اختلاف الفقہا پر مرتب ہوئے ہیں ان کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ اس کتاب کی علمی حیثیت اور موجودہ دور میں اس کی افادیت کے پیش نظر شریعہ اکیڈمی نے اس کا اردو ترجمہ کرایا ہے۔ شریعہ اکیڈمی کے فاضل نوجوان مولانا حبیب الرحمٰن نے اس کتا ب کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام سرانجام دیا ہے۔ اصول فقہ اور قواعد اصولیہ کے فنی مباحث کو بڑی محنت سے انھوں نے رواں اردو میں منتقل کیا ہے۔ (ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

11

عہد رسالت میں قانون سازی اور اس کے ماخذ

 

15

فروعی مسائل میں اختلافات اور اس کے اہم اسباب

 

35

پہلا باب۔ان اصولی قواعد سے بحث جن میں احکام پر الفاظ کی دلالت کے مختلف طریقے بیان کیے گئے ہیں

 

129

اصولی قواعد کا ارتقاء

 

131

احکام پر الفاظ کی دلالت کے مختلف طریقے

 

136

الفاظ سے مفہوم اخذ کرنے کے وہ قواعد جن میں اختلاف ہے

 

153

دوسرا باب۔شمول اور عدم شمول کے اعتبار سے الفاظ کی دلالت سے تعلق رکھنے والے قواعد

 

207

عام اور خاص

 

211

علماء کے نزدیک عام پر عمل کرنے کا حکم

 

216

عام اور خاص میں تعارض

 

228

مشترک کا اپنے معانی میں استعمال

 

242

تسرا باب۔امر اور نہی

 

305

امر

 

307

امر مطلق فوری تعمیل کا تقاضا کرتا ہے یا اس کی تعمیل بعد میں بھی درست ہے

 

333

نہی

 

340

پہلا قاعدہ۔جب نہی مطلق ذکر کی جائے تو وہ کسی چیز کے حرام ہونے کا تقاضا کرتی ہے

 

342

دوسرا قاعدہ۔نہی ممنوعہ چیز کے فاسد اور باطل ہونے کا تقاضا کرتی ہے

 

351

چوتھا باب۔ان قواعد کے بارے میں جو قرآن وسنت کے ساتھ خاص ہیں

 

385

وہ قواعد جو قرآن کریم کے ساتھ خاص ہیں

 

387

وہ قواعد جن کا تعلق صرف سنت سے ہے

 

404

پانچواں باب۔اجماع اور قیاس

 

455

تمہید

 

456

قیاس

 

473

قیاس کی حجیت میں اختلاف اور اس کا نتیجہ

 

473

حدود اور کفارات میں قیاس

 

508

اسماء لغویہ میں قیاس

 

513

چھٹا باب۔وہ دلائل جن میں اختلاف ہے

 

525

تمہید

 

527

قول صحابی

 

527

استصحاب

 

537

مصالح مرسلہ

 

547

اختتام۔نکاح کے اہم مسائل

 

559

اختتامیہ

 

612

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74946
  • اس ہفتے کے قارئین 108774
  • اس ماہ کے قارئین 1725501
  • کل قارئین111046939
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست