#7452

مصنف : عبد الکریم زیدان

مشاہدات : 76

تسہیل الوجیز

(اردو تلخیص الوجیز فی اصول الفقہ)
  • صفحات: 130
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5200 (PKR)
(جمعہ 29 نومبر 2024ء) ناشر : آزاد بک ڈپو لاہور

جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کے لیے اس زبان کے قواعد و اصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طرح فقہ میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اصول فقہ میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً امام شافعی نے ’’الرسالہ‘‘ کے نام سے کتاب تحریر کی پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔ اصول فقہ کی تاریخ میں بیسویں صدی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔اس دور میں علم اصول فقہ نے ایک نئی اٹھان لی اور اس پر کئی جہتوں سے کام کا آغاز ہوا ، مثلاً تراث کی تنقیح و تحقیق ،اصول کا تقابلی مطالعہ ،راجح مرجوح کا تعین اور مختلف کتب میں بکھری مباحث کو یک جا پیش کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ قانونی اسلوب اور سہل زبان میں پیش کرنا وغیرہ ۔اس میدان میں کام کرنے والے اہل علم میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر عبد الکریم زیدان کا بھی ہے۔ اصول فقہ پر ان کی مایۂ ناز کتاب ’’ الوجیز فی اصول الفقہ‘‘ اسی اسلوب کی نمائندہ کتاب ہے اور اکثر مدارس دینیہ اور وفاق المدارس میں شامل نصاب ہے اصل کتاب چونکہ عربی زبان میں ہے اس لیے طلباء و طالبات کی آسانی کی خاطر مختلف اہل نے اس کا اردو ترجمہ کیا اور اس کی تلخیص و تسہیل بھی کی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’تسہیل الوجیز اردو تلخیص الوجیز فی اصول الفقہ‘‘ڈاکٹر محمد عباس طور کی کاوش ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

9

فقہ کی لغوی و اصطلاحی تعریف

 

9

تعلیم اصول فقہ کا مقصد اور ضرورت

 

11

اصول فقہ کی ابحاث میں علماء کا طریقہ کار

 

12

مباحث کا حکم

 

14

واجب کی اقسام

 

16

رخصت کی اقسام

 

19

حکم وضعی کی اقسام

 

20

اہلیت اور اس کے عوارض

 

25

عوارض کی اقسام

 

27

دار الحرب میں جہالت

 

31

احکام کے ماخذ

 

35

احکام قرآن

 

40

ماہیت کے اعتبار سے سنت کی اقسام

 

44

احکام پر سنت کی دلالت

 

49

دور حاضر میں اجماع کی اہمیت اور اس کا امکان

 

54

علت اور حکم کے درمیان مناسبت

 

63

منکرین قیاس کے دلائل

 

68

حجیت مصالح

 

73

عرف کی حجت

 

79

استنباط احکام کے طریقے اور قاعدے

 

85

مشترک کی عمومیت

 

101

حقیقت اور مجاز کا اجتماع

 

105

مفہوم مخالف پر عمل کر شرائط

 

113

نسخ کی حکمت

 

118

اجتہاد اور تلقید

 

123

اجتہاد کا حکم

 

125

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26684
  • اس ہفتے کے قارئین 461598
  • اس ماہ کے قارئین 2078325
  • کل قارئین111399763
  • کل کتب8853

موضوعاتی فہرست