#3181

مصنف : قاری محمد طیب

مشاہدات : 15655

شرعی پردہ

  • صفحات: 128
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4480 (PKR)
(اتوار 03 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور

اسلام دینِ فطر ت اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اس ضابطہ حیات میں ہر دو مرد وزن کی حفاظت وتکریم کے لیے ایسے قواعد مقرر کئے گئے ہیں کہ ان پر عمل پیرا ہونے میں نہ کوئی دقت پیش آتی ہے نہ فطرت سلیم انہیں قبول کرنے میں گرانی محسوس کرتی ہے ۔اسلام باوقار زندگی گزارنے کادرس دیتا ہے۔ جس   کے تحفظ کے لیے تعزیری قوانین نافذ کئے گئے ہیں تاکہ عزت نفس مجروح کرنے والوں کا محاسبہ ہوتا رہے ۔عورت کے لیے پردے کاشرعی حکم اسلامی شریعت کا طرۂ امتیاز اور قابل فخر دینی روایت ہے۔اسلام نے عورت کو پردےکا حکم دے کر عزت وتکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لاکھڑا کیا ۔پردہ کاشرعی حکم معاشرہ کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مردکی شہوانی کمزوریوں کا کافی وشافی علاج ہے ۔اس لیے دخترانِ اسلام کو پردہ کے سلسلے میں معذرت خواہانہ انداز اختیار کرنے کی بجائے فخریہ انداز میں اس حکم کو عام کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا کی خواتین اس کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ کے حکم کی رو سے عورت پر پردہ فرض عین ہے جس کا تذکرہ قرآن کریم میں ا یک سے زیادہ جگہ پر آیا ہے اور کتبِ احادیث میں اس کی صراحت موجو د ہے۔ کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں پردہ کے موضوع پرمتعدد کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’شرعی پردہ ‘‘دیوبند مکتبہ فکر جید عالم دین مولانا قاری محمد طیب صاحب کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے اسلام کے نظام عفت وعصمت کاحسین مرقع،پردہ کی ضرورت اور پردہ کی اہمیت کاقرآن وحدیث سے ثبوت اور پردہ پر کیے جانے والے اعتراضات و اشکالات کا بہترین حل پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ المسلمین کی اصلاح کاذریعہ بنائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تمہید اور وجہ تالیف

5

مسئلہ حجاب کی بنیادی علت

9

پردہ خود مقصود نہیں، بنیادی علت مقصود ہے۔

9

بنیادی علتوں کی چند مثالیں

10

تصویر کی مثال

10

حرمت سود کی مثال

13

حرمت شراب کی مثال

13

حرمت شراب کی مثال

13

قتل کلاب کی مثال

15

پردہ کا حکم انسداد فحش کے لیے ہے۔

16

فحش کے آثار بد

17

فحش کی حرمت

20

پردہ کی ابتدائی صورت

20

تبرج جاہلیت

20

جاہلیت اولےٰ

22

جاہلیت حال

23

موجودہ جاہلیت اور فحش کے چند نمونے

24

پردہ کے پروگرام کی تربیت

30

ستر اشخاص

30

عورت کی بنیاد ستر حجاب

30

حکم استیذان

31

گفتگو پس پردہ

32

موجودہ تمدن کی بیباکی عورت کے باہر نکلنے شروط

33

معاشرتی قیور

34

عباداتی قیور

35

عورت کی امامت کی پردہ کی نوعیت

45

عورت کی انفرادی   نماز میں پردہ کی وضع

50

مسئلہ حجاب اور مسئلہ ستر

51

تمدنی قیود

61

خیالی پردہ

62

حجاب کی جزئیات کا خلاصہ اور منشاء شریعت

64

حجاب اور بے حجابی میں مشرق مغرب کی عورتوں کا موازنہ پردہ کے بارہ میں یورپ کی رجعت

70

عورت کے لیے کثرت معلومات قابل مدح نہیں۔

72

مسئلہ حجاب کا دفاعی پہلو

78

پردہ پر پہلا اعتراض

78

دوسرا اعتراض اور اس کا جواب

84

عورتوں کی خرابیٔ صحت کا اصل منشاء

89

بے حجاب اقوام کی صحتیں بھی درست نہیں۔

91

پردہ پر تیسرا اعتراض باپردہ عورتوں میں فضل وکمال اور اس کی چند مثالیں

102

تعلیم میں پردہ معین ہے اور بے بردگی مخل ہے۔

107

ستر و حجاب کا فرق

110

پردہ کہاں کہاں   غیر ضروری ہے؟

118

پردہ کہاں کہاں ضروری ہے؟

121

پردہ کے بارے میں تین طقطۂ ہائے نظر

126

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2655
  • اس ہفتے کے قارئین 51667
  • اس ماہ کے قارئین 2123584
  • کل قارئین113730912
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست