زیر نظر کتاب ہیئۃ کبار العلماء سعودی عرب کے رکن الشیخ بکر بن عبد اللہ ابو زید کی ممتاز کتاب ’’حراسۃ الفضیلۃ‘‘ کا ترجمہ و تفہیم ہے۔ شیخ محترم نے اس کتاب میں دورِ حاضر میں پردے پر وارد ہونے والے الزامات واعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا ہے اور اس بات کو ثابت کیا ہے کہ پردہ عورتوں کی عصمت کا اصل محافظ ہے۔ اس کتاب کو اردوقالب میں منتقل کرنے کی سعادت الشیخ محمد یوسف طیبی صاحب نے حاصل کی ہے۔ قابل مصنف نے کتاب کو دو فصول پر تقسیم کیا ہے۔ پہلی فصل میں عورت کی فضیلت و عظمت پر مبنی دس اصولوں کو بیان کیا گیا ہے جو فضیلت نسواں، حفاظت نسواں اور مؤمنات و مسلمات کی ثابت قدمی کی ترغیب پر مشتمل ہیں اور دوسری فصل میں ایسے اصولوں کا بیان ہے جو عورتوں کو ذلت وخواری کی طرف بلانے والوں کی سازش فاش کرتے ہیں اور عورتوں کو خبردار کرنے کے متعلق ہیں تاکہ وہ ان میں ملوث نہ ہو جائیں۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں عورت کے موضوع پرلکھی گئی دو صد کتابوں کا خلاصہ بیان کیا ہے۔ پردے کے موضوع پر یہ ایک اچھوتی تحریر ہے جس کو عالم عرب میں بہت پذیرائی ملی ہے۔ عصر حاضر کے حوالے سے پردے کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر یہ کتاب اردو زبان میں پیش خدمت ہے۔ خواتین اسلام کے لئے یہ قابلِ قدر تحفہ ہے۔ (آ۔ہ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
|
11 |
پیش لفظ |
|
13 |
مقدمہ |
|
21 |
عرض مولف |
|
23 |
فصل اول ۔عورت کی فضیلت کے دس اصول |
|
29 |
پہلا اصول |
|
31 |
دوسرا اصول |
|
41 |
تیسرا اصول |
|
43 |
چوتھا اصول |
|
95 |
پانچواں اصول |
|
103 |
چھٹا اصول |
|
110 |
ساتواں اصول |
|
117 |
آٹھواں اصول |
|
121 |
نواں اصول |
|
129 |
دسواں اصول |
|
139 |
فصل ثانی عورتوں کو ذلت کی طرف بلانے والے |
|
145 |
مسلمان عورت کے خلاف سازشیں |
|
150 |
عمومی زندگی کے میدان میں |
|
152 |
میڈیا کے میدان میں |
|
152 |
تعلیم کےمیدان میں |
|
152 |
نوکری اور ڈیوٹی کے میدان میں |
|
153 |
اصلاحی تنقید |
|
154 |
آزادی نسواں کی تاریخ اور اثرات |
|
161 |
آزادی اور مساوات کے نام سے |
|
169 |
دوسری بات |
|
170 |
کرنے کے کام |
|
172 |