#7090

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 2331

نماز میں عورت کا پردہ اور لباس

  • صفحات: 55
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2200 (PKR)
(منگل 15 اگست 2023ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

عورت کے لیے پردے کا شرعی حکم اسلامی شریعت کا طرۂ امتیاز اور قابل فخر دینی روایت ہے۔ اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر عزت و تکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔ پردہ کا شرعی حکم معاشرہ کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مرد کی شہوانی کمزوریوں کا کافی و شافی علاج ہے۔ اس لیے دخترانِ اسلام کو پردہ کے سلسلے میں معذرت خواہانہ انداز اختیار کرنے کی بجائے فخریہ انداز میں اس حکم کو عام کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا کی خواتین اس کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم کی رو سے عورت پر پردہ فرض عین ہے جس کا تذکرہ قرآن کریم میں ایک سے زائد مقامات پر آیا ہے اور کتبِ احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔ کئی اہل علم نے عربی و اردو زبان میں پردہ کے موضوع پر متعدد کتب تصنیف کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ’’نماز میں عورت کا پردہ اور لباس‘‘ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب "حجاب المرأة المسلمة و لباسها في الصلاة" کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے عورت کا نماز میں لباس کیسا ہونا چاہیے اور عورت کے گھر اور گھر سے باہر پردہ کے احکام کو مختصر مگر جامع انداز میں بیان کیا ہے۔ محدث العصر شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تعلیقات سے اس کتاب کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کتاب کو مومنات کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آ مین ) (م۔ا)

مقدمہ

9

نماز کے لیے لباس

14

جلباب

17

محرم

20

عورتوں اور مردوں کے ستر کا بیان

23

سورۃ نور کے احکام

35

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58581
  • اس ہفتے کے قارئین 587723
  • اس ماہ کے قارئین 374968
  • کل قارئین114266968
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست