#3103

مصنف : عبد اللہ دانش

مشاہدات : 11838

شادی اسلام کی نظر میں

  • صفحات: 68
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1360 (PKR)
(ہفتہ 12 دسمبر 2015ء) ناشر : مدرسہ تجوید القرآن رحمانیہ جسٹرڈ لاہور

شادی ایک سماجی  تقریب ہے جو دنیا کے  ہر مذہب ہر خطے  اور ہر قوم میں جاری وساری ہے کیونکہ اس کا تعلق زندگی کی بقا اور تسلسل کے اس مخصوص عمل سے  ہے جسے چھوڑ دینے  سے  نسلِ انسانی  ہی منقطع ہوکررہ  جائے گی۔اسکی اہمیت کےپیش نظر  ہر قوم اور ہر مذہب نے اس کے لیے  اپنے اپنے معاشرتی اور مذہبی پس منظر  میں  طریقے وضع کر رکھے ہیں ۔یہ طریقے بہت سی رسومات کا مجموعہ  ہیں۔ان رسومات کے بعض پہلویا تو انتہائی شرم ناک ہیں یا  اہل  معاشرہ اور شادی کرانے والے شخص اوراس کے متعلقین کے لیے  مالی اور جسمانی  تکلف اور تکلیف کاباعث  ہیں۔دینِ اسلام میں بھی شادی  کوایک  اہم معاشرتی تقریب کی حیثیت  حاصل ہے  ۔تقریب نکاح کاطریقہ اس قدر آسان ہونے کے باوجود ہمارے  موجودہ معاشرے میں  اسے ایک مشکل  ترین تقریب بنادیاگیا ہے ۔بات طے کرنے  سےلے کر قدم قدم پر ایسی رسومات ادا کی جاتی  ہیں جن    میں مال خرچ بھی ہوتا ہے  اور متعلقین کوبھی  بار بار مال  اور وقت خرچ کر کے ان رسومات میں شریک کیا جاتا ہے ۔ ان رسومات پر ایک  طائرانہ  نظر رڈالنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے  اکثر  کاتعلق ہندو مذہب کی شادی کی رسومات سے ہے ۔اور  کچھ لوازمات مغربی معاشرے کے بھی  شامل  کر لیے  گیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ  ’’شادی اسلام کی نظر میں‘‘ مولانا عبد اللہ دانش صاحب کی تحریر ہے۔انہوں نے اس  موضوع کو بڑے ہی مؤثر  ودلکش  اور دلنشیں انداز میں  پیش فرمایا ہے  اور اس کتابچہ کو کتاب وسنت کےحوالہ جات سے مزین کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عوام الناس کی اصلاح کا  ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

زندگی خوشی اور غمی کا حسین امتزاج

3

شادی اسلام کی نظر میں

6

اللہ کی نگاہ میں عورت کا مقام

6

بیوی ایمان کی محافظ

8

میاں بیوی  ایک دوسرے کے لباس

9

شادی تکمیل ایمان

11

امیری غریبی اللہ کے ہاتھ میں ہے

13

شادی رنگ سے یا ایمان سے

14

دین کی بنیاد پر رشتے ناطے

21

حق مہر کا مسئلہ

24

مہر مؤجل قرض ہے

29

نکاح سے قبل منگیتر کو دیکھنے کا مسئلہ

34

والدین کو نظر انداز کر دینا

37

معاشقے کی شادیاں

37

بے وقت کی شادیاں

38

بڑی عمر کی شادیاں

40

جہالت یا جہیز

46

دعوت ولیمہ

49

ولیمہ کا وقت

50

دور جاہلیت کے مشہور سخی اور فیاض

52

بیوی سے گھریلو کام لینا

55

عظمت فاطمہ الزہرا ؓ

58

اسماء بنت ابوبکر صدیق ؓ کا بیان

60

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1715
  • اس ہفتے کے قارئین 50727
  • اس ماہ کے قارئین 2122644
  • کل قارئین113729972
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست