#2292

مصنف : پروفیسر حافظ محمد فاروق

مشاہدات : 4378

چشمہ رحمت

  • صفحات: 132
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2640 (PKR)
(ہفتہ 07 فروری 2015ء) ناشر : مدرسہ تجوید القرآن رحمانیہ جسٹرڈ لاہور

لفظ ’’قرآن  ‘‘ قرآن مجیدمیں ستر مرتبہ آیا ہے جس کامفہوم باربار پڑھی جانےوالی کتاب ہے۔ یہ وہ عظیم ترین  بے مثال ،لازوال  اور لاریب کتاب ہے جسے خالق ومالکِ ارض سماء نے کائنات میں بسنےوالوں کی رشد وہدایت اور  رہنمائی کےلیے  سرور عالم ، رسول معظم  جناب حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر تقریبا 23 سال کے عرصہ میں نازل فرمایا جو آج ہمارے سامنے 30پاروں کی شکل موجود ہے۔ہادی برحق امام کائنات حضرت محمد ًﷺکی  مشہور حدیث ہے کہ :۔ ’’جس نےکتاب اللہ کاایک حرف پڑھا اسے ایک  نیکی ملے  گی او ر ایک نیکی کا ثواب دس نیکیوں کے برابر ہے۔‘‘اس فرمان نبوی کی روشنی میں پورے قرآن کی تلاوت کرنے پر  لاکھوں نیکیاں ملتی ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نےاپنی زبانِ نبوت سے   قرآن کی بعض آیات  اور سورتوں کو تلاوت کرنےکی    مخصوص فضیلت بیان  کی ہے ۔جسے محدثین کرام نے  کتب ِحدیث میں فضائلِ قرآن کے ابواب میں بیان کیا ہے او ر کئی اہل علم  نے عمومی  فضائلِ قرآن اور مخصوص سورتوں کی فضیلت پر  مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’چشمۂ رحمت ‘‘بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔یہ کتاب محترم  جناب  حافظ  محمد فاروق ﷾ کی کاوش ہے جس میں انہوں نے حدیث کی روشنی میں  قرآن  مجید کی سولہ(16)سورتوں کی فضیلت کو بیان کرنےکےبعد آخر  میں  صبح وشام کی دعائیں  بھی شامل کردی ہیں۔اللہ تعالیٰ  مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور  اسے  عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز

 

5

سرود دل کی صدا

 

8

قرآن مجید

 

16

فضائل سورہ فاتحہ

 

30

فضائل سورہ البقرہ

 

31

فضائل سورہ آل عمران

 

41

فضائل سورہ الکہف

 

47

فضائل سورہ مریم

 

52

فضائل سورہ طہ

 

65

فضائل سورہ یسن

 

71

فضائل سورہ الرحمن

 

77

فضائل سورہ واقعہ

 

82

فضائل سورہ ملک

 

88

فضائل سورہ الفجر

 

90

فضائل سورہ التکاثر

 

94

فضائل سورہ الکافرون

 

97

فضائل سورہ الاخلاص

 

100

فضائل معوذتین

 

106

صبح و شام کی قرآنی دعائیں

 

113

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59731
  • اس ہفتے کے قارئین 93559
  • اس ماہ کے قارئین 1710286
  • کل قارئین111031724
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست