روزہ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک وہی مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’نیکیوں کا موسم بہار‘‘ پروفیسر حافظ محمد فاروق ﷾ کی کاوش ہے اس مختصر کتابچہ میں موصوف نے بڑے اچھوتے انداز میں رمضان المبارک کے مسائل وفضائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں اس قدر آسان فہم انداز میں مرتب کیا ہے کہ اس کتابچہ کو بغور پڑہنے کے بعد قاری کواس موضوع پر کوئی تشنگی محسوس نہیں ہوگی ۔اللہ تعالیٰ کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) ( م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
ماہ صیام رب ذو الجلال کا انعام |
|
3 |
گلستان پہ پھر وہی دور بہاراں آ گیا |
|
5 |
ہلال رمضان |
|
10 |
چاند دیکھنے کی دعائیں |
|
10 |
روز صوم |
|
11 |
فضیلت و ثواب |
|
11 |
زبان کی نیت |
|
13 |
روزہ افطار کرنے کے بعد کی دعا |
|
16 |
روزہ اور اس کی اقسام |
|
20 |
نماز تراویح |
|
25 |
لیلۃ القدر |
|
28 |
اعتکاف |
|
31 |
عید الفطر بیداری روح کا جشن عظیم |
|
35 |
چشمہ رحمت |
|
48 |