#545

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

مشاہدات : 27459

ارکان اربعہ کتاب وسنت کی روشنی میں

  • صفحات: 373
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11190 (PKR)
(منگل 28 جنوری 2014ء) ناشر : مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ

عبادات سے متعلق بیسیوں نہیں سیکڑوں کتب طباعت کے مراحل طے کر چکی ہیں جو افادہ عوام کا کام بہت کامیابی سے کر رہی ہیں۔ لیکن مولانا ابوالحسن ندوی نے زیر نظر کتاب ’ارکان اربعہ‘ میں جس ادبی پیرائے اور عصری اسلوب میں ارکان اسلام میں سے چار ارکان نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی وضاحت کی ہے اور جس طرح ان کے مقاصد و اسرار کی جھلک دکھائی ہے  یہ صرف انہی کا خاصہ ہے۔ محترم مصنف نے سب سے پہلے قرآن و حدیث کو سامنے رکھا، ان اراکین اربعہ کی حقیقت اور مقاصد و طریقہ کار کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے اس کا مطالعہ کیا پھر اس سلسلہ میں اَئمہ کرام کی کی گئی تشریحات کو سامنے رکھا پھر خدا تعالیٰ نے آپ پر ان ارکان کی حقیقتوں اور حکمتوں کے جو پہلو آشکار کئے ان کو قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے۔ اس کتاب میں وہ لوگ بھی کشش محسوس کریں گے جو متقدمین کے اسلوب کو قدیم خیال کرتے ہوئے ان کی فیوض و برکات سے محروم چلے آرہے ہیں۔ کتاب کی تیار ی میں شاہ ولی اللہ کی مشہور زمانہ کتاب ’حجۃ اللہ البالغہ‘ سے بھی کافی حد تک مدد لی گئی ہے۔ مصنف نے کتاب میں کسی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ کسی لگی لپٹی کے بغیر اپنے خیالات کو الفاظ کا جامہ پہنایا ہے۔
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

نماز

 

9

نماز کی حقیقت اور اس کے فوائد

 

11

رب اور بندہ کا تعلق

 

11

انسانی مجموعۂ اضداد ہے

 

13

فظری انس ومحبت

 

14

خدا اور انسان کے تعلق کی صحیح اور معقول شکل

 

16

اسلام میں نماز کی اہمیت

 

29

تکبیراور اس کی آفاق

 

42

یہودی مذہب میں نماز کی حقیقت

 

82

زکوۃ

 

119

انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب

 

132

زکوۃ کے بنیادی مصالح

 

141

زکوۃ اورسود کا فرق

 

157

روزہ

 

221

روزہ کی خصوصیات اور اس کے فوائد

 

261

اعتکاف

 

277

حج

 

287

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51940
  • اس ہفتے کے قارئین 85768
  • اس ماہ کے قارئین 1702495
  • کل قارئین111023933
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست