#644

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

مشاہدات : 20347

منصب نبوت اور اس کے عالی مقام حاملین

  • صفحات: 286
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8580 (PKR)
(اتوار 02 فروری 2014ء) ناشر : مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ

اس کائنات میں خدا کے بھیجے ہوئے انبیاء انسانیت کے کامل نمونوں کی صورت میں موجود رہے ہیں۔جن کی زندگیاں محبت الہٰی میں گندھی ہوئی تھیں۔ دنیاوی جاہ و حشمت ان کے سامنے پرکاہ سے بڑھ کر نہیں تھی۔ اپنے رب کے حکم کی تعمیل ان کا مقصد زندگی تھا۔ پیش نظر کتاب میں مولانا سید ابوالحسن علی ندوی  نےانہیں عالی مقام کے حاملین کو موضوع بحث بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انبیاء ہی کا کارنامہ ہے کہ معاشرہ میں خیر کی محبت اور شر سے نفرت کا جذبہ پیدا کر کے انہوں نے احسانات عظیم کیے۔ مصنف نے متعدد عناوین کے تحت انبیاء کی امتیازی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے نبوت کے زیر اثر پروان چڑھنے والے مزاج اور طریقہ فکر کو قدرے تفصیل سے بیان کیا ہے۔تاکہ علمائے کرام، جو وارثین انبیاء کی صورت میں اصلاح معاشرہ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ اس سلسلہ میں نبوی طریقہ کار سے حظ اٹھائیں۔ مولانا نے اخیر میں ختم نبوت کی ضرورت و اہمیت کو موضوع سخن بناتے ہوئے موجودہ معاشرے پر اس کے اثرات سے متعلق بھی نہایت قیمتی آراء کا اظہار کیا گیا ہے۔
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمۂ مؤلف

 

7

نبوت،انسانیت  کو اس  کی ضرورت اور اس کی تمدن پر اس کا احسان

 

13

انبیاء کرام کی امتیازی خصوصیات ،مزاج ومنہاج

 

52

ہدایت کے امام اور انسانیت کے قائد

 

109

ارادۂ الہی اوراسباب مادی

 

133

رسالت محمدی کی عظمت

 

159

نبوت محمدی کا کارنامہ

 

175

ختم نبوت1

 

199

ختم نبوت2

 

251

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89595
  • اس ہفتے کے قارئین 302350
  • اس ماہ کے قارئین 89595
  • کل قارئین113981595
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست