#3752

مصنف : حافظ عبد اللہ محدث روپڑی

مشاہدات : 6393

حکومت اور علماء ربانی

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(پیر 20 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ نذیریہ لاہور

اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو دین عطا کیا ہے، یہ محض رسوم عبادت یا چند اخلاقی نصائح کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس دین کو ماننے والوں کے لئے صرف یہی ضروری نہیں کہ وہ اس دین کو نظریاتی طور پر مان لیں بلکہ ا س کا عملی زندگی میں اطلاق بھی ان کی ذمہ داری ہے۔دین کا عملی زندگی میں اطلاق صرف یہی تقاضانہیں کرتا کہ اس پر خود عمل کیا جائے بلکہ یہ بات بھی دین کے تقاضے میں شامل ہے کہ اس دین کو دوسروں تک پہنچایا بھی جائے اور ایک دوسرے کی اصلاح کی جائے۔ جہاں کہیں بھی کوئی شرعی یا اخلاقی خرابی نظر آئے، ا س کی اصلاح کرنے کی کوشش کی جائے۔دنیا کا کوئی بھی کام احسن انداز میں کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کام میں پہلے اچھی طرح مہارت حاصل کی جائے اور پھر اس کی مناسب منصوبہ بندی کرکے اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ جو لوگ اللہ کے دین کی دعوت کا کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہتے ہوں ، ان کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ خود میں وہ صلاحیتیں پیدا کریں جو دعوت دین کے لئے ضروری ہیں اور پھر اس کام کو مناسب حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے انجام دیں۔ زیر تبصرہ کتاب" حکومت اور علماء ربانی " پاکستان کے معروف اہل حدیث عالم دین، روپڑی خاندان کے جد امجد اور جامعہ لاہور الاسلامیہ کے مدیر اعلیٰ  ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب﷾کے تایا جان مجتہد العصر علامہ حافظ محمد عبد اللہ محدث روپڑی صاحب ﷫ کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے علماء ربانی کی طرف سے حکمرانوں کی دی گئی دعوت دین اور ان کی اصلاح کی کوششوں کے تذکرے بیان کئے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

سلطان ہارون رشید کا مکتوب حضرت ابو عبد اللہ سفیان ثوری کے نام

 

4

خلیفہ سلیمان بن عبد الملک اور حضرت سلمہ بن دینار ابو حازم کا مکالمہ

 

9

خلیفہ کی شخصیت

 

10

اعمال کی برکات اور نیک خاتمہ کے آثار

 

18

جہاد اکبر

 

19

عالم مدینہ امام مالک

 

24

فقیہ عراق امام ابو حنیفہ

 

32

سخاوت اور خیرات

 

32

خشیت و انابت الی اللہ

 

33

منصور عباسی کا عہدہ قضا پیش کرنا

 

36

امام السنہ امام احمد بن حنبل

 

40

سنت سے عقیدت و محبت

 

42

ابو الہیثم کی تسلی

 

45

متوکل کا اعزاز و اکرام

 

49

خالد بن احمد شاہ بخارا اور محمد بن اسمٰعیل امام بخاری

 

52

ہارون رشید اور ایک اعرابی

 

58

خیر الامۃ امام العلم امام شافعی

 

66

صادق مصدوقؐ کی پیشگوئی

 

70

لانس ہار کا حقیقت افروز اعلان

 

71

عبادت و تقوٰی چند نصائع حالات زندگی

 

74

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89217
  • اس ہفتے کے قارئین 301972
  • اس ماہ کے قارئین 89217
  • کل قارئین113981217
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست