صحابہ کرام اور ہل بیت کی عظمت سے کون انکار کرسکتاہے۔یہ وہی پاک باز ہستیاں ہیں جن کی وساطت سے دین ہم تک پہنچا۔صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراشخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔لیکن اس پر فتن دور میں بعض بدبخت لوگ ان کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوکر اللہ تعالیٰ کے غیظ وغضب کودعوت دیتے ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’ عظمت صحابہ اہل بیت‘‘ شاہ محمد اسماعیل دہلوی کی تصنیف ’’تذکیر الاخوان ‘‘ سے ماخوذ ہے ۔جس میں شاہ صاحب نے نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام بالخصوص خلفاء اربعہ اور حضرت طلحلہ، حضرت زبیر کے فضائل سرور کائنات کی زبانی بیان کیے ہیں ۔نیز انصار ،اصحاب بدر اور اہل بیت کے فضائل ومناقب بھی بیان کیے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کوسمجھنے اوران کی مبارک زندگیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کی توفیق دے (آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
حضرت ؑ کے یاروں کا ذکر |
|
31 |
حضرت عمر ؓکا مرتبہ |
|
60 |
فضیلت عثمان ؓ |
|
67 |
حضرت علی ؓکا علو شان |
|
72 |
مختلف صحابہ ؓ کی شان میں حضور ﷺ کے ارشادات |
|
84 |
شان انصار |
|
92 |
اصحاب بدر کی فضیلت |
|
95 |
فضائل اہلبیت |
|
99 |