جس طرح ابن تیمیہ ؒ تعالی کی تجدید دین کی خدمات کا انکار ناممکن ہے اسی طرح ہندوستان میں اسلا می روح اور سلفی عقیدے کی ترویج و اشاعت میں جو خدمات شاہ ولی اللہ ؒ تعالی کے خاندان نے سر انجام دی ہیں ان کوبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا-تقویۃ الایمان شاہ اسماعیل شہید ؒ کی ایک جاندار اور لا جواب تصنیف ہے اور چونکہ شاہ اسماعیل شہید شاہ ولی اللہ کے پوتے ہیں ا س لیے ان کی تربیت میں وہی سلفی عقیدہ اور اہل سنت کا طور طریقہ رچابسا نظر آتا ہے-مصنف نے اس کتاب کو سات بابوں میں تقسیم کیا ہے-(1) پہلاباب توحید کے متعلق عوام کی بے خبری اور شرک کے کاموں میں آگے سے آگے نکل جانے کے متعلق ہے کہ کس طرح سے لوگ عقیدے کی خرابی کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں-(2)دوسرا باب شرک کی اقسام کے متعلق ہے کہ انسان روزمرہ کے کاموں میں کیسے کیسے شرک کا ارتکاب کرتا ہے جس میں میں خاص طور پر علم میں شرک،تصرفات میں شرک اور عبادات میں شرک کی مختلف صورتوں کو بیان کیا ہے-(3) تیسرا باب توحید کی خوبیاں اور شرک کی برائیاں پر مبنی ہے کہ عقیدہ توحید سے دنیاوی اور اخروی کون کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور شرک کے ارتکاب کیا کیا عذاب اور سزائیں آتی...
امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ بغیر کسی مسلکی تفریق کے اپنے دامن کو بدعتی خرافات سے پاک رکھے- لیکن بدقسمتی سے مسلکی جکڑبندیوں کی وجہ سے بہت سے مسلمان بدعات کو سنت کا نام دے کر ان پر عمل پیرا ہیں-زیر نظر کتاب میں بدعت کیاہے ؟ اور یہ سنت سے کس طرح مختلف ہے؟ جیسے سوالات کا تفصیلی جواب دیا گیاہے- مصنف نے ہمارے ہاں پائی جانے والی معاشرتی بدعات کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے بدعات سے دامن بچا کر سنت کو اختیار کرنے کی انتہائی آسان راہ دکھائی ہے-کتاب کے آخر میں صوفیاء کی نظر میں بدعات کیا مقام رکھتی ہیں کا حقائق کی روشنی میں تجزیہ کیا گیا ہے-
صحابہ کرام اور ہل بیت کی عظمت سے کون انکار کرسکتاہے۔یہ وہی پاک باز ہستیاں ہیں جن کی وساطت سے دین ہم تک پہنچا۔صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراشخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم  ...
جس طرح امام ابن تیمیہ کی تجدید دین کی خدمات کا انکار ناممکن ہے اسی طرح ہندوستان میں اسلا می روح اور سلفی عقیدے کی ترویج و اشاعت میں جو خدمات شاہ ولی اللہ کے خاندان نے سر انجام دی ہیں ان کوبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا- تقویۃ الایمان شاہ اسماعیل شہید کی ایک جاندار اور لا جواب تصنیف ہے۔ ’’تقویۃ الایمان‘‘ کا موضوع توحید ہے جو دین کی بنیاد ہے اس موضوع پر بے شمار کتابیں اور رسالے لکھے جاچکے ہیں ۔تقویۃ الایمان بھی انہی کتب میں سے ایک اہم کتاب ہے ۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1826ء میں شائع ہوئی جب شاہ اسماعیل شہید سید احمدبریلوی اور ان کی جماعت مجاہدین کےہمراہ وطن مالوف سے ہجرت کر کے جاچکے تھے ۔اور ہند وستان کی آزادی وتطہیر کے لیے جہاد بالسیف کا آغاز ہورہا تھا۔کتاب تقویۃ الایمان اب تک لاکھوں کی تعداد میں چھپ کر کروڑوں آدمیوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بن چکے ہے ۔شاہ اسماعیل شہید کا اندازِ بحث اور طرزِ استدلال سب سے نرالا ہے اور سراسر مصلحانہ ہے ...
جس طرح امام ابن تیمیہ کی تجدید دین کی خدمات کا انکار ناممکن ہے اسی طرح ہندوستان میں اسلا می روح اور سلفی عقیدے کی ترویج و اشاعت میں جو خدمات شاہ ولی اللہ کے خاندان نے سر انجام دی ہیں ان کوبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا-تقویۃ الایمان شاہ اسماعیل شہید کی ایک جاندار اور لا جواب تصنیف ہے۔ ’’تقویۃ الایمان‘‘ کا موضوع توحید ہے جو دین کی بنیاد ہے اس موضوع پر بے شمار کتابیں اور رسالے لکھے جاچکے ہیں۔ تقویۃ الایمان بھی انہی کتب میں سے ایک اہم کتاب ہے ۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1826ء میں شائع ہوئی جب شاہ اسماعیل شہید سید احمد بریلوی اور ان کی جماعت مجاہدین کےہمراہ وطن مالوف سے ہجرت کر کے جا چکے تھے ۔اور ہند وستان کی آزادی و تطہیر کے لیے جہاد بالسیف کا آغاز ہورہا تھا۔کتاب تقویۃ الایمان اب تک لاکھوں کی تعداد میں چھپ کر کروڑوں آدمیوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بن چکے ہے۔ شاہ اسماعیل شہید کا اندازِ بحث اور طرزِ استدلال سب سے نرالا ہے اور مصلحانہ ہے علمائے حق کی طرح انہوں نے صرف کتاب و سنت کو...