#503

مصنف : حبیب الرحمن

مشاہدات : 60550

روزہ (مطالعہ حدیث کورس)

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 875 (PKR)
(اتوار 27 جنوری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا ساتواں یونٹ ہےجس میں روزہ کی اہمیت، فضیلت، فرضیت، روزہ کے احکام ماہ رمضان کے فضائل، اعتکاف کے احکام، نفلی روزے اور صدقہ فطر سے متعلق احادیث اور ان کا مفہوم پیش کیا گیا ہے۔ اس یونٹ کے مطالعہ کے بعد آپ دین اسلام کے بنیادی رکن روزہ اور اسلام کی ایک فرض عبادت کی حقیقت اور اہمیت سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ (ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

تعارف

 

7

آیات قرآنی

 

8

احادیث نبوی

 

9

رمضان کے فضائل وبرکات

 

9

رمضان کی آمد پر رسول اللہ ﷺ کی سخاوت

 

9

رمضان کی آمد پر فرشتوں کی منادی

 

10

قیام رمضان کا اجر

 

14

بلاعذر رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دینے کا نقصان

 

14

روزہ کے اصل مقاصد تقویٰ اور پرہیزگاری

 

15

رمضان سے ایک دو دن پہلے روزہ رکھنے کی ممانعت

 

16

سحری وافطاری کے بارے میں احکام وہدایات

 

17

افطار میں جلدی کرنے کی تاکید

 

18

سحری اور اذان کے درمیان وقفہ

 

18

افطار کس چیز سے بہتر ہے

 

19

افطار کی دعا

 

19

روزہ کی شفاعت

 

19

وہ ایام جن میں روزہ رکھنے کی ممانعت ہے

 

20

وہ ایام جن میں روزہ رکھنا مکروہ ہے

 

21

سفر میں روزہ

 

21

کن صورتوں میں روزہ رکھنے کا حکم ہے

 

22

بھول کر کھا پی لینے کی صورت میں روزہ کا حکم

 

22

رمضان کے عشرہ اخیر کی فضیلت

 

23

لیلۃ القدر کی دعا

 

24

اعتکاف

 

24

اعتکاف کے احکام

 

25

رویت ہلال

 

26

شہادت سے چاند کا ثبوت

 

27

نفلی روزے

 

28

خلاصہ

 

30

روزے کا مقصد،فوائد اور عملی زندگی پر اثرات

 

30

فہرست مراجع

 

32

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41312
  • اس ہفتے کے قارئین 228388
  • اس ماہ کے قارئین 802435
  • کل قارئین110123873
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست