#2872

مصنف : پروفیسر حافظ محمد فاروق

مشاہدات : 7739

فلسفہ عید قربان

  • صفحات: 62
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2170 (PKR)
(بدھ 23 ستمبر 2015ء) ناشر : قرآن سنٹر لاہور

اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادات میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے۔ قرآن مجید میں حضرت آدم﷤ کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم ﷤ کی عظیم ترین سنت ہے۔ یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم ﷤ کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور بعض اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’فلسفہ عید قربان‘‘ محترم پروفیسر حافظ محمد فاروق صاحب کی کاوش ہے ۔ اس کتاب میں انہو ں نے قرآن وحدیث کےآئینے میں قربانی کا لغوی واصطلاحی مفہوم، قربانی کاتاریخی پسِ منظر ، قربانی کی ابتداء، منکرین قربانی کےاعتراضات کاجواب، امتحاناتِ خلیل ،اسماعیل کے آداب ِ فرزندی اور عشرہ ذوالحجہ کے فضائل کے علاوہ قربانی وعید کے بارے میں پیش آنے والے تمام مسائل اور متعلقات کو مدلل انداز میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عوام الناس کےلیے اسے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

آیئنہ کتاب

 

 

حرف آ غاز

 

7

قرب الٰہی کا حصول اور قربانی

 

10

تعارف

 

13

قربانی

 

14

لغوع مفہوم

 

14

لفظ قربانی قرآن میں

 

14

اصطلاحی مفہوم

 

15

قربانی کے لئے قرآن میں دیگر الفاظ

 

16

قربانی کا تاریخی پس منظر

 

18

قربانی ہر امت کے لئے

 

18

منکرین قربانی کا اعتراض

 

18

قربانی کی ابتدا ء

 

19

ہابیل اور قابیل کی قربانی

 

19

قبولیت میں قربانی اور یہود

 

20

قر بانی کی مشروعیت

 

21

امتحانات خلیل ؑ

 

21

آگ کا الاو اور ترانہ توحید

 

22

فر شتہ رحمت

 

23

خلیل اللہ کی دعا

 

23

بارشکا فر شتہ

 

24

نار کو گلزار

 

24

حیات خلیل ؑ کا پہلا دور

 

25

بیٹے کی بشارت

 

25

خواب خلیل ؑ

 

26

آداب فرزندی

 

27

اطاعت کا ناقابل فراموش منظر

 

28

ذبح عظیم اور ملت ابراہیمی کی یادگار

 

29

ملت ابراہیمی کو پیروی

 

30

قربانی کو فضول کہنے والے بے وقوف

 

31

قربانی کا حکم

 

31

نسک اور نحر

 

32

جانوروں کی قربانی سے پانی قربانی تک

 

33

سید سلیمان ندوی رحمتہ اللہ علیہ کی نظرمیں

 

34

اصل مقصود

 

34

قربانی کی روح

 

35

نہ سمجھو گے تو۔۔۔۔۔

 

36

احکام اسلام اور تقویٰ

 

37

مسائل عیدو قربانی

 

40

نیا چاند دیکھ کر پڑھنے کی دعائیں

 

40

فضائل عشرہ ذوالحجہ

 

41

تکبیرات

 

42

یوم عرفہ کا روزہ

 

43

حجامت

 

43

عیدین کا پس منظر

 

43

عیدین اور دیگر اقوام کے تہواروں میں فرق

 

44

نماز عید سے پہلے نماز

 

44

راستے کی تبدیلی

 

45

عید اورجمعہ

 

45

عیدین اور ایام تشریق کے روزے

 

45

صاف ستھرا لباس

 

45

نماز عید الا ضحیٰ کے بعد کچھ کھانا

 

45

عید گاہ کی طر ف پید ل جانا

 

46

عید کی نماز کھلے میدان میں

 

46

شیخ عبدالقاد ر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان

 

46

عیدین کے اوقات

 

46

مستورات عید گاہ میں

 

47

شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا فتویٰ

 

47

عید گاہ میں منبر

 

48

اذان یا اقامت

 

48

عید گا خطبہ

 

48

عید کی نماز مسنون طریقہ

 

48

تکبیرات زوائد میں رفع الیدین

 

49

قراءت

 

49

قربانی واجب یا سنت

 

49

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102524
  • اس ہفتے کے قارئین 315279
  • اس ماہ کے قارئین 102524
  • کل قارئین113994524
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست