#2431

مصنف : عبد اللہ دانش

مشاہدات : 6063

دل کی زندگی

  • صفحات: 67
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1340 (PKR)
(ہفتہ 28 مارچ 2015ء) ناشر : مدرسہ تجوید القرآن رحمانیہ جسٹرڈ لاہور

ویسے تو انسانی جسم کا ہر عضو نہویت قیمتی  اور اہم ہے،لیکن دل کا مقام سب اعضاء انسانی میں بہت بلند ہے۔شعراء وادباء نے دل کے نہایت لطیف نقشے کھینچے ہیں۔دل ہمارے جسم کا سب سے اہم ترین  عضو ہے۔دل  نظام حیات کو بحال رکھنے کا اہم ترین جز اور جسم میں خون کی گردش کو رواں رکھنے کا ذریعہ ہے۔ اگر انسان کے سینے میں دل نہ ہو تو جسم میں جان نہ ہو اور انسانی زندگی قائم نہ رہ سکے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: خبردار! جسم میں ایک لوتھڑا ہے اگر وہ درست رہے تو پورا جسم درست رہتا ہے اور اگر وہ بگڑ جائے بن پورا جسم بگڑ جاتا ہے ۔خبردار وہ "دل" ہے۔جس طرح ہم ظاہری اعتبار سے دل کی ممکنہ بیماریوں سے بچنے کے لئے  چارہ جوئی کرتے ہیں اور پرہیز وعلاج کا اہتمام کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ ہم اپنے قلب کی پاکیزگی، صفائی اور پرہیزگاری کا اہتمام کریں کیونکہ یہ جسم عارضی ہے اور اس کو لگنے والے مرض عارضی  ہے۔ اگر ان کا علاج رہ بھی گیا تو موت تمام دنیاوی تکلیفوں سے چھٹکارا دلا دینے والی ہے۔ جبکہ مرنے کے بعد آنے والا جہان عارضی نہیں اور نہ ہی اس کے انعامات یا تکالیف عارضی ہیں ۔ لہذا عارضی زندگی کی تکلیفوں سے بچنے کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کی زندگی کی تکلیفوں سے بچنے کے لیے سوچنا بھی ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "دل کی زندگی" محترم مولانا عبد اللہ دانش صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے دل کی طہارت،پاکیزگی اور صفائی پر زور دیا ہے،تاکہ ہر مسلمان کی آخرت بہتر ہو سکے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور فرمائے اور تمام روحانی بیماریوں سے محفوظ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائی کلمات

 

7

دل کی زندگی

 

15

نیو یارک کے ائیر پورٹ پر

 

18

محبت الہٰی

 

21

شیخ بدر الدین عینی فرماتے ہیں

 

22

حب رسول اللہ ﷺ

 

28

ایمان فروز جنگ یرموک

 

29

حب نبی ﷺ کی زندہ مثالیں

 

33

سیدہ خدیجہ ؓ کا فرمان

 

37

حضرت سہیل بن عبد اللہ کا قول

 

38

آج کی تہذیب نو کے دانشور

 

39

حضرت عبد الرحمن بن عمر ؓ کا فتوی

 

40

ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم

 

41

مومن سراپا محبت ہے

 

50

مسلمانوں میں مسالک و مذاہب

 

55

صفحہ یاداشت

 

63

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102119
  • اس ہفتے کے قارئین 314874
  • اس ماہ کے قارئین 102119
  • کل قارئین113994119
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست