دینِ اسلام قرآن مجید کا نام ہے جس کی توضیح وتکمیل سنت رسول اللہ نےکی۔ قرآن مجید ایک لائحہ عمل اور نصب العین ہے کہ جس نے بھی اس کو سینے سے لگایا اس کی جہالت اور پریشانیوں ومصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش ہو کر گر گئیں ۔اور قرآن مجید ہدایت ونور کاسرچشمہ ہے او رزندگی کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کےبغیر ممکن نہیں۔اس عالم فانی میں ہر انسان اپنے حقوق کامتلاشی اور متقاضی ہے اور اپنے حقوق کو حاصل کر نے کےلیے ممکن اور غیر ممکن کاوشیں بروئےکار لائی جاتی ہیں ۔لیکن اہل اسلام کی اکثریت اس بات سے غافل ہے کہ ایک مسلم پر اسلام اور قرآن مجید کے کیا حقوق ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’مسلمانوں پر قرآن کریم کے حقوق‘‘ جناب ناصر محمود غنے کی تصنیف ہے ۔مصنف نےاس کتاب کو آسان اور مختصر مگر جامع انداز میں لکھاہے تاکہ عام پڑھا لکھا بندہ بھی اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکے ۔ او ربندہ مومن اس کوپڑھ کر اپنا تعلق اللہ تعالیٰ اور اس کے کلام سے بڑے خلوص کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ جوڑ لے اور کلام اللہ کے تمام حقوق ادا کرنے والا بن جائے ۔ مصنف کا اس کتاب کو لکھنے کامقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کومعلوم ہوکہ اللہ رب العزت نے ہم پر اپنے کلام کے بارے میں کیا کیا حکم دے رکھے ہیں جن کوادا کر کے ہم دنیا اور آخرت میں امن وسکون اور عزت پاسکتے ہیں ۔ اور دیگر اقوام پر کس طرح غالب آسکتے ہیں اور اپنے دین پر پوری طرح عمل کرسکتے ہیں۔اوراگر ہم اس کے کلام کے حقوق ادا نہیں کرتے تو پھر ہمارے ساتھ کیا کیا ظلم زیادتی، کمزوری، ذلت اور رسوائی واقع ہو گی اس سے بھی خبردار کردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور تمام اہل اسلام کو قرآن مجید کے صحیح حق اداکرنے کی توفیق دے (آمین) (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مسلمانوں پر قرآن کریم کے حقوق |
|
1 |
قرآن مجید کا پہلا حق اس پر دل کی گہرائیوں سے ایمان لایا جائے |
|
4 |
قرآن کریم کا دوسرا بڑا حق اس کی آیات کی تلاوت کی جائے |
|
5 |
قرآن مجید کا تیسرا حق اس کی آیات کو سمجھا جائے |
|
8 |
جن گھروں میں قرآن پڑھا جاتا ہے ان کی فضیلت |
|
11 |
ایمان میں اضافہ کرنے والا کلام |
|
23 |
قرآن کو نہ سمجھ کر پڑھنے کا نتیجہ |
|
26 |
قرآن مجید کا چوتھا حق اس کی تعلیمات پر عمل کیا جائے |
|
28 |
وراثت کے احکام بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا |
|
29 |
فتنہ فساد پھیلانے والوں کی سزا کا بیان |
|
30 |
قرآن مجید کا پانچواں حق اس کے پیغام کو دوسروں تک پہنچایا جائے |
|
33 |
قرآن مجید اور دین اسلام کا چھٹا حق اللہ تعالٰی کے احکام کو نافذ کیا جائے |
|
38 |
داعی حق کی نمایاں خصوصیات |
|
46 |
دنیاوی مال سے بے غرض دعوت الی اللہ بذریعہ قرآن حکیم |
|
50 |
اللہ کے حضور دعا ابراہیم علیہ السلام |
|
57 |
موت کے وقت بے عمل مسلمان کی توبہ قبول نہیں ہوتی |
|
66 |
قیامت کے دن بھی بے عمل مسلمان کی توبہ قبول نہ ہوگی |
|
67 |
کیا قرآن سن اور پڑھ کر بھی ہم میں تبدیلی نہ آئے گی |
|
70 |
قرآن مجید کا علم ہونے کے باوجود اس کو چھوڑدینے والا کتے کی مانند ہے |
|
71 |
اللہ رب العزت کی دعا |
|
74 |
کیا ہمارا شمار اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دشمنوں میں ہوگا |
|
75 |