#3224

مصنف : محمد کریم سلطانی

مشاہدات : 5937

فضائل قرآن ( محمد کریم سلطانی )

  • صفحات: 414
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10350 (PKR)
(منگل 19 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ صبح نور فیصل آباد

قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔قرآن واحادیث میں  قرآن   اور حاملین قرآن  کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم  ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے  ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں   قوموں کی  ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ  مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ  گواہ کہ جب تک  مسلمانوں نے  قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے  تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا  اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا   تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فضائل قرآن‘‘ جناب محمد کریم سلطانی صاحب  کی مرتب شدہ ہے ۔اس کتاب میں  فاضل مصنف نے  قرآن کریم ،احادیث مبارکہ  اور سلف صالحین کے اقوال کی روشنی میں  قرآن مجید کے فضائل بیان کیے  ہیں۔اور احادیث   کی  مکمل تخریج وتحقیق بھی   پیش کردی ہے جس سے کتاب کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اللہ تعالیٰ ،اس کے فرشتوں ،اس کی کتابوں،اس کے رسولوں اور قیامت کےدن پرایمان اوراسی طرح تقدیرجو بندہ کے حق میں اچھی ہویا بری پر ایمان لانا دضروری ہے

15

وہ لوگ جو قرآن کریم کی یوں تلاوت کرتے ہیں جیسے تلاوت کرنےکا حق ہے یہی خوش قسمت لوگ قرآن کریم پرحقیقی ایمان لانے والے ہیں

18

جبریل امینؑ۔نے قرآن کریم حضور ﷺ کے دل انورپرنازل کیا

19

جب قرآن مجید کی تلاوت کی جاتی ہے تو آخرت کےمنکروں پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے

20

اللہ تعالٰی نےقرآن کریم لیلۃ القدر میں نازل فرمایا لیلۃ القدر میں فرشتے اور جبریل امین نازل ہوتے ہیں

21

قرآن کریم اہل ایمان کے لیے شفاء اور رحمت سے لبریز ہے۔

22

قرآن کریم وہ بابرکت کلام ہےجس سے اہل تقوی کےدل کانپ اٹھتے ہیں پھر ان کے بدن اوردل اللہ تعالیٰ کے ذکرکی طرف نزم ہو جاتے ہیں

23

جو لوگ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں اور اللہ کےدئیے رزق میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ان کا پورا پورا اجر و ثواب عطا فرمائے گا اوراپنے فضل و کرم سے اس اجر میں اضافہ بھی فرمائے گا

24

سب سے بہتر وہ ہےجو قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرتا ہے اور دوسروں کو اس کی تعلیم دیتا ہے

26

تلاوت قرآن کریم کے وقت سکینت نازل ہوگی

28

مسجد میں بیٹھ کر تلاوت قرآن کریم کرنے والے ،قرآن کریم کادرس لینے والے پرسکینت نازل ہوتی ہے ان پر رحمت چھاجاتی ہے اور فرشتے انہیں اپنے جھرمٹ میں لے لیتے ہیں ۔اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر خیر کرتا ہے ان سے جو اس کی بارگاہ میں ہیں

30

مسجد میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور اس کا درس لینےدینےوالوں کو فرشتے گھیر لیتے ہیں ،سکینت نازل ہوتی ہے،رحمت چھا جاتی ہے اور اللہ ان کا ان سے ذکر کرتا ہے جو اس کی بارگاہ میں ہیں جس کے اعمال میں نفاق ہو اس کا نسب اسے فائدہ نہ دے گا

32

قرآن کریم کی تعلیم دینے والےکی قبر کی فرشتے زیارت کرتےہیں

35

دن کو قرآن کریم ختم کرنے والے پر شام کو ختم کرنے والے پر دن تک فرشتے دعائے رحمت ومغفرت کرتے ہیں

37

قرآن کریم کی روانی سے تلاوت کرنے والا نیک فرشتوں کا ساتھی ہے اورجواٹک اٹک کر تلاوت کرے اوراس پردشوار ہو تو اس کے لیے دگنا اجر وثواب ہے

38

صحابی رسول ﷺ کی تلاوت سننے کےلیے فرشتے نازل ہوئے اگر وہ مزید تلاوت کرتے رہتے تو لوگ ان فرشتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے

40

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52598
  • اس ہفتے کے قارئین 239674
  • اس ماہ کے قارئین 813721
  • کل قارئین110135159
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست