#1753

مصنف : ظفر علی راجا

مشاہدات : 6579

پسند کی شادی اسلام اور قانون

  • صفحات: 148
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3700 (PKR)
(منگل 08 جولائی 2014ء) ناشر : ادارہ قومی مصنفین لاہور پاکستان

ولایت ِنکاح کا  مسئلہ یعنی جوان لڑکی  کے نکاح کے لیے ولی کی اجازت او ررضامندی ضروری ہے قرآن وحدیث کی نصوص سے واضح ہے  کہ کسی نوجوان لڑکی  کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ  وہ والدین کی اجازت  اور رضامندی کے بغیر گھر سے راہ ِفرار  اختیار کرکے  کسی عدالت میں یا کسی  اور جگہ  جاکر  از خود کسی  سے نکاح رچالے ۔ایسا نکاح باطل ہوگا نکاح کی  صحت کے لیے  ولی کی اجازت ،رضامندی اور موجودگی ضروری ہے  ۔ لیکن  موجودہ دور میں مسلمانوں کے  اسلام سے  عملی  انحراف نے جہاں شریعت  کے  بہت سے مسائل کوغیر اہم بنادیا ہے ،اس مسئلے  سے بھی  اغماض واعراض اختیار کیا جاتاہے  -علاوہ  ازیں ایک فقہی  مکتب فکر  کے  غیر واضح موقف کو بھی  اپنی بے راہ روی  کے جواز کےلیے  بنیاد  بنایا جاتاہے ۔زیر نظر کتاب ’’ پسند کی شادی  اسلام اور قانون‘‘ معروف قانون دان ظفر علی راجا ایڈووکیٹ کی تالیف ہے  جسے انہوں نے  پسندکی  شادی کے حوالے  ایک معروف کیس کے  تناظر میں تحریر کیا  ہے  جس میں  پسند کی شادی کی شرعی اور قانونی  حیثیت  پر بحث کی ہے ۔اور  مصنف نے  کتاب  کے مقدمہ  میں بیان کیا ہے  اس کتاب  کی حد تک ’’پسند  کی شادی‘‘ کا مطلب ایسی شادی ہے  کہ  جس میں فریقین اورخاص  کر لڑکی کے والدین اپنی ناپسندیدگی یا ناراضکی  کے سبب شریک نہ ہوئے ہوں۔کتاب ہذا کے  مصنف ظفر علی راجا صاحب نے  1985ء میں  دنیا بھر کی اعلیٰ عدالتوں میں  اسلامی قانون پر دئیے گئے  فیصلے جمع کرنےکا بیڑا  اٹھایا او رتن تنہا وہ کام کر دکھایا کہ جو بڑے بڑے ادارے بھی  نہیں کر پاتے ۔اب تک ان کایہ کام  بیس ضخیم جلدوں میں  ’’اسلامک جج منٹس‘‘ کے نام سے  شائع ہوکر  بین الاقوامی یونیورسٹی میں  پذیرائی  حاصل کرچکا ہے۔ اس عظیم  الشان کا م پر 1989ء میں انہیں پیرس  میں  بین الاقوامی ایوارڈسے  نواز ا گیا ہے۔یہ کتا ب محدث  لائبریری میں  بھی موجود ہے  موصوف کا  فی عرصہ سے  مجلس التحقیق الاسلامی سے بھی  وابستہ ہیں ۔(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مطلب و معنی

 

14

جائز نکاح کے بارے میں کچھ نکات

 

19

عدت کے دوران نکاح

 

31

شادی کی قانونی عمر

 

33

نابالغ لڑکی اور پسند کی دوسری شادی

 

35

کیا لڑکی کا صاحب الرائے ہونا ضروری ہے

 

38

پسند کی شادی والدین یا ولی کی اجازت

 

40

شادی کی رجسٹریشن اور اس کے اثرات

 

53

سول میرج عدالتی شادی یا ایک دھوکہ

 

56

پسند کا نکاح ثانی

 

64

متفرق مذاہب اور مختلف عورتوں سے شادی

 

70

پسند کی شادی مقدمات اور سزائیں

 

75

حدودی مقدمات کی مختصر تشریح

 

80

ضمانت کے معاملات

 

91

بازو دعویٰ اور تکذیب نکاح کے حربے

 

104

درخواست حبس بے جا

 

113

ہراساں نہ کرنے کی درخواست

 

120

منسوخی مقدمات کی درخواست

 

122

غیر معمولی شادیاں

 

126

جنس رومان اور اسلامی قانون

 

130

بنیادی انسانی حقوق جنسی آزادی اور پسند کی شادی

 

134

شادی کا معاہدہ اور مذہبی تقدس

 

136

عاقل بالغ اولاد اور اللہ کا حکم

 

138

پسند کی شادی پر ہائی کورٹ کے اخذ کردہ نتائج

 

141

پسند کی شادی اور عدالتی صوابدید

 

144

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94705
  • اس ہفتے کے قارئین 128533
  • اس ماہ کے قارئین 1745260
  • کل قارئین111066698
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست