#3400

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 4488

پاکستان میں تعلیم آغا خان کے حوالے

  • صفحات: 87
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1740 (PKR)
(منگل 01 مارچ 2016ء) ناشر : ادارہ مطبوعات طلبہ لاہور ، کراچی

تعلیم صرف تدریسِ عام کا ہی نام نہیں ہے ۔تعلیم ایک ایسا عمل ہے جس کےذریعہ ایک فرد اور ایک قوم خود آگہی حاصل کرتی ہے اور یہ عمل اس قوم کو تشکیل دینے والے افراد کے احساس وشعور کونکھارنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔یہ نئی نسل کی وہ تعلیم وتربیت ہے جو اسے زندگی گزارنے کے طریقوں کاشعور دیتی ہے اور اس میں زندگی کے مقاصد وفرائض کا احساس پیداکرتی ہے ۔ تعلیم سے ہی ایک قوم اپنے ثقافتی وذہنی اور فکری ورثے کوآئندہ نسلوں تک پہنچاتی اور ان میں زندگی کے ان مقاصد سے لگاؤ پیدا کرتی ہے جنہیں اس نے اختیار کیا ہے۔ تعلیم ایک ذہنی وجسمانی اور اخلاقی تربیت ہے اور اس کامقصد اونچے درجے کےایسے تہذیب یافتہ مرد اور عورتیں پیدا کرنا ہے جواچھے انسانوں کی حیثیت سے اور کسی ریاست میں بطور ذمہ دارشہری اپنے فرائض انجام دینے کے اہل ہوں۔ لیکن وطن عزیز میں تعلیمی نظام کو غیروں کے ہاتھ دے کر تعلیم سے اسلامی روح کو نکال دیاگیا ہے ۔تہذیب واخلاق سےعاری طاقت کے نشے میں چور حکمرانوں نے تعلیم کے نام پر بربادی کاکھیل کھیلا۔حکومت پاکستان نے جنرل پرویز مشرف کے دور میں سیکڑوں ملین ڈالر پاکستان میں سیکولر نظام تعلیم رائج کرنے کےلیے آغاخاں بورڈ کو دئیے۔جن کےعقائدہندوانہ اور مشرکانہ ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’پاکستان میں تعلیم آغاخان کے حوالے ‘‘میں اسی بات کو اجاگر کیا گیا ہےکہ حکمرانوں کے تعلیمی نظام کو ہندو انہ اور مشرکانہ عقائد کے حامل لوگوں کے حوالے کرنے اور نصاب تعلیم میں اسلامیات کو نکالنے کا کیا پس منظر اور مقاصد تھے اور اس کے ہماری پاکستانی قوم پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

3

ابتدائیہ

 

4

سیکولر ازم مقاصد و اہداف

 

9

نظریہ پاکستان سے عاری تعلیم خود پاکستان کی نفی ہے

 

17

تعلیم کے نام پر بربادی کا کھیل

 

26

آغا خان فاؤنڈیشن کے ثقافتی ، تعلیمی اور معاشی منصوبے یا ۔۔۔؟

 

35

آغا خان امتحانی بورڈ ایک استعماری ایجنڈا

 

44

آغا خانی اپنے عقائد کے آئینے میں

 

65

اسلامی عبادات کی توہین

 

73

نجی بورڈ کے قیام کے مضمرات

 

81

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53732
  • اس ہفتے کے قارئین 87560
  • اس ماہ کے قارئین 1704287
  • کل قارئین111025725
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست