#1986

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

مشاہدات : 8208

ہمارا تعلیمی بحران اور اس کا حل چند نظریاتی مباحث

  • صفحات: 543
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13575 (PKR)
(جمعہ 17 اکتوبر 2014ء) ناشر : ادارہ مطبوعات طلبہ لاہور ، کراچی

اسلامی نقطہ نظر سے تعلیم محض حصول معلومات کا نام نہیں ،بلکہ عملی تربیت بھی اس کا جزو لاینفک ہے۔اسلام ایسا نظام تعلیم وتربیت قائم کرنا چاہتا ہے جو نہ صرف طالب علم کو دین اور دنیا  دونوں کے بارے میں صحیح علم دے بلکہ اس صحیح علم کے مطابق اس کے شخصیت کی تعمیر بھی کرے۔یہ بات اس وقت بھی نمایاں ہو سامنے آتی ہے جب ہم اسلامی نظام تعلیم کے  اہداف ومقاصد پر غور کرتے ہیں۔اسلامی نظام تعلیم کا بنیادی ہدف ہی یہ ہے کہ وہ ایک ایسا مسلمان تیار کرنا چاہتا ہے،جو اپنے مقصد حیات سے آگاہ ہو،زندگی اللہ کے احکام کے مطابق گزارے اور آخرت میں حصول رضائے الہی اس کا پہلا اور آخری مقصد ہو۔اس کے ساتھ ساتھ وہ دنیا میں ایک فعال ،متحرک اور با عزم زندگی گزارے ۔ایسی شخصیت کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب تعلیم کے مفہوم میں حصول علم ہی نہیں ،بلکہ کردار سازی پر مبنی تربیت اور تخلیقی تحقیق بھی شامل ہو۔لیکن افسوس کہ  استعمار کی سازش سے ہمارے تعلیمی  اداروں میں دین ودنیا کو الگ الگ کر دیا گیا ہے۔دنیوی تعلیم حاصل کرنے والے دین کی بنیادی تعلیمات سے بھی عاری ہوتے ہیں ،جبکہ دین کے طالب علم  دنیوی تعلیم کے ماہر نہیں ہو پاتے ہیں۔ جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ  دونوں طرح کے اداروں میں ایک مسلمان اور کارآمد بندہ تیار نہیں ہوپاتا ہے۔اسی احساس کو لئے ہوئے  ڈاکٹر محمد امین  صاحب ﷾نے یہ کتاب " ہمارا تعلیمی بحران اور اس کا حل (چند نظریاتی مباحث)" تیار کی ہے ۔جس میں انہوں نے  دین ودنیا دونوں تعلیمات کو اکٹھے پڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ یہ مشترکہ تعلیم حاصل کرنے والا ہر طالب علم معلومات کے حصول کے ساتھ ساتھ  معاشرے کا ایک مسلمان اور کارآمد فرد بھی بن جائے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور قوم وملت کے تمام تعلیمی اداروں اور  اساتذہ کو اپنے طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک موثر تربیت کرنے کی بھی توفیق دے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

حروف اول

 

9

دریا بہ حباب اندر

 

19

حصہ اول تعلیمی مقالات

 

29

تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

 

29

ہمارا تعلیمی بحران اور اس کا حل

 

47

پاکستان میں تعلیم کی اسلامائزیشن

 

73

تعلیمی ثنویت کے خاتمے کا طریق کار

 

111

ایک نئے تعلیمی ماڈل کی ضرورت

 

128

پرائیویٹ سکولوں کے نام ایک اہم پیغام

 

147

انگلش میڈیم فائدے اور نقصانات

 

156

طلبہ کی اسلامی تربیت کیوں اور کیسے

 

164

ایک ماڈل اسلامی سکون کا خاکہ

 

179

ایک ماڈل اسلامی یونیورسٹی کا خاکہ

 

211

تعلیم اور جدیداسلامی تحریکیں

 

286

تعلیم اور نفاذ اسلام

 

306

تعلیم اور مسلم نشاۃ ثانیہ

 

317

ایک ماڈل اسلامی نظام تعلیم کا خاکہ

 

330

حصہ دوم مختصر مضامین

 

389

زندہ قوموں کے اطوار

 

389

انگریز کی حکومت

 

395

پاکستانی یونیورسٹیوں میں علوم اسلامیہ کی تعلیم کا انحطاط

 

407

سبق شاہین بچوں کو یاد رہے ہیں خاکبازی کا

 

412

خشت اول چوں نہد معمار کج

 

420

قومی تعلیمی پالیسی

 

426

پڑھیں عربی بچیں تیل

 

436

بھٹکے ہوئے آہو کو پھر سوئے حرم لے چل

 

442

ہم کرپٹ قوم کیوں ہیں

 

450

مروجہ حکومتی نصاب پر ایک نظر

 

460

پاکستان میں تعلیم کی اسلامی تشکیل نو

 

473

حصہ سوم علمی مقالات

 

488

کشف و الہام بحیثیت مصدر علم

 

488

نبی اکرمﷺ کا منہاج تربیت

 

503

خلق المتعلم عند الزرنوجی

 

521

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56161
  • اس ہفتے کے قارئین 89989
  • اس ماہ کے قارئین 1706716
  • کل قارئین111028154
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست