اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ۔اسلام کے معنی اطاعت اور امن وسلامتی کے ہیں ۔یعنی مسلمان جہاں اطاعت الٰہی کا نمونہ ہے وہاں امن وسلامتی کا پیکر بھی ہے ۔ اسلام فساد اور دہشت گردی کو مٹانے آیا ہے ۔دنیا میں اس وقت جو فساد بپا ہے اس کا علاج اسلام کے سوا کسی اور نظریہ میں نہیں ۔ بد قسمتی سے اسلام دشمن قوتیں جہاد کو دہشت گردی کا نام دے کر اسلام کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔اسلامی تعلیمات کی رو سے جہاد کا مقصد خوف وہراس پھیلانا نہیں بلکہ ہر وہ کوشش جودین اسلام کی سربلندی کے لیے کی جائے وہ جہاد ہے ۔خواہ وہ کوشش انفرادی ہو یا اجتماعی، زبانی ہو یا قلمی ہو یا جانی بشرطیکہ اس کوشش میں نصب العین غلبہ دین ہو ۔زیر نظر کتاب ’’ جہاد اوردہشت گردی ‘‘مجلس فکر ونظر ، لاہور کے زیر اہتمام 22مارچ 2005ء جہاد اور دہشت گردی کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں ملک بھر کے جید علماء اور سکالرز کی طرف سے پیش گئے مقالات کا مجموعہ ہے ۔جسے محترم ڈاکٹر محمدامین صاحب نے مرتب کر کے افاد ۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان اس کاوش کو قبول فرمائے(آمین ) (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
5 |
تعارف موضوع و مجلس |
|
7 |
سوالنامہ |
|
15 |
مقالہ جات |
|
18 |
مولانا عبد العزیز علوی |
|
18 |
علامہ عبد الحکیم شرف قادری |
|
25 |
پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز |
|
41 |
مفتی عبد الرحمن الرحمانی |
|
46 |
حافظ ڈاکٹر عبد الرشید |
|
72 |
پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہار الحق |
|
76 |
ڈاکٹر معراج الاسلام |
|
83 |
پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا |
|
87 |
پروفیسر رشید احمد |
|
101 |
حافظ مبشر حسین لاہوری |
|
120 |
پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی |
|
126 |
مشترکہ اعلامیہ |
|
|