خدمت ِ حدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے، تاکہ اس کا شمار کل قیامت کے دن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔ اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا۔ ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھلا پھولا۔ مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا، بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی، اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ زیر تبصرہ کتاب "مصنف ابن ابی شیبہ" امام ابو بکر عبد اللہ بن محمد بن ابو شیبہ العبسی الکوفی کی مایہ ناز تصنیف کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے، جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو جمع فرمایا ہے۔ یہ ترجمہ گیارہ جلدوں پر مشتمل مکتبہ رحمانیہ کا مطبوعہ ہے۔ اردو ترجمہ محترم مولانا محمد اویس سرور صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین (راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
کتاب الایمان والنذور والکفارات |
|
معصیت کی اورجس چیز کامالک نہ ہوا س کی نذ رنہیں ہے |
33 |
نذرکے کےکفارے کابیان |
36 |
نذر کااگر نام نہ لے توکیا اس پر کفارہ ہے ؟ |
38 |
ایک شخص کےذمہ نذر تھی اس نےایک دن کاروزہ رکھا اس دن یوم لفطر یایوم الضحیٰ آجائے اس کابیان |
40 |
بعض حضرات فرماتےہیں کہ قسم کاکفارہ نصف صاع ہے |
41 |
بعض حضرات فرماتےہیں کہ قسم کاکفارہ کھانے کاایک مد ہے |
43 |
بعض حضرات فرماتےہیں کہ مسکینوں کے ایک بار کھانا کھلانا کافی ہے |
44 |
بعض حضرات فرماتےہیں کہ مسکینوں کوصبح وشام کھانا کھلائیں گے |
45 |
کوئی شخص بیوی کے یوں کہہ دے تومیرے لئے فلا ں کی بیوی کی پشت کی مانند ہے |
45 |
کوئی یوں کہہ دے کہ تومیرے لیے میری ماں کےپیٹ کی طرح ہے |
45 |
کوئی عورت قتل خطاء کےکفارہ کےروزے رکھ رہی ہوتو روزے مکمل کرنےسے پہلے ہی اس کو حیض آجائے توکیاوہ انہی روزوں کومکمل کرےگی یانئے سرے سےروزے رکھے گی |
46 |
قسم کےکفارہ میں تین روزے رکھے پھر اس کوحیض آجائے |
47 |
کوئی شخص قرآن کی قسم کھائے اس پر کیا ہے ؟ |
47 |
لنگڑا،مجنون اورکاناغلام آزاد کرناکافی ہوجائے گا؟ |
48 |
ولدالزنی غلام اداکرناکافی ہوجائے گاکہ نہیں؟ |
49 |
کفارات میں مدبرغلام آزاد کرنا |
51 |
کفارہ میں ا م ولد کوآزاد کرناکافی ہوجائے گاکہ نہیں؟ |
52 |
مکاتبہ لونڈی یااس کابچہ آزاد کرناکافی ہوجائے گا؟ |
53 |
جس شخص کی وجہ سےجنین گرے اس پر غلام آزاد کرنااورتاوان دیناہے |
53 |
کفارہ ظہار میں ساٹھ مسکینوں کوکھانا کھلایاجائے گایادس کوباربار کھلایا جاسکتاہے . |
54 |
کوئی شخص غیراللہ کی یااپنے والد کی قسم کھائے |
54 |
کوئی شخص لعمری کہہ کہ قسم اٹھائے اس پر کچھ ہے ؟ |
57 |
کوئی شخص حلفت کہے لیکن حلف نہ اٹھائے |
58 |
بعض حضرات فرماتےہیں کہ حانث ہونے کےبعدکفارہ ادا کیاجائے گا |
59 |
بعض حضرات نےحانث ہونے سےقبل ہی کفارہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے |
61 |
وہ قسمیں جن پر کفارہ نہیں ہے اوراس میں اختلاف |
62 |
قسم یمین ہے اس پر کفارا ادا کیاجائے گا |
63 |
بعض حضرات فرماتےہیں قسم تب تک یمین نہیں بنتی جب تک ساتھ اللہ کی قسم نہ کہے |
64 |
کوئی کہے مجھے قسم دی گئی ہے میں قسم اٹھاتاہوں اللہ کےنام یامجھ پرنذر رہے تویہ سب کلمات برابر ہیں |
65 |
کوئی شخص ایک ہی چیز پرباربار قسم دہرائے |
67 |
کوئی شخص گھریاغلام کاہدیہ کرے |
67 |
کوئی چیز بیت اللہ کےلیے ہدیہ کی جائے تواس کاکیاکیاجائے گا؟ |
70 |
بعض حضرت بیت اللہ کےلیے ہدیہ کوناپسند کرتےہیں اوراس کی جگہ صدقد کواختیار کیاہے |
70 |
قسم کےکفارےکےتین روزے لگاتاررکھیں جائیں گے یان کےدرمیان وقفہ کیاجائےگا؟ |
71 |
کوئی شخص حالت حیض میں عورت سےہمبستری کرےتو؟ |
72 |
کوئی شخص حلف اٹھالے کہ صلہ رحمی نہیں کروں گا اس کوکیا حکم دیں گے؟ |
75 |
کوئی عورت رمضان کےروزے قضاکررہی ہواوراس مرد اس سے اس احال میں شرعی ملاقات کرے |
76 |
کوئی شخص کوبادشاہ قسم دیدےکہ مجھے فلاں شخص کےمال کی خبردے |
76 |
کوئی شخص قسم اٹھالےکہ وہ اپنے غلام کو ضرور مارےگا توکتنامارناکافی ہوجائےگا؟ |
76 |
کوئی شخص ظہار کےروزوں کےدروان بیوی سےشرع ملاقات کرے |
77 |
کوئی شخص احرام کےساتھ قسم اٹھالے تواس کاکیا کفارہ ہوگا؟ |
77 |
کوئی شخص یوں قسم اٹھا اللہ کی قسم میں عنقریب تیرےپاس آؤں گاللہ جہاں بھی ہو |
78 |