#1654

مصنف : محمد فاروق رفیع

مشاہدات : 8438

مثالی گھر

  • صفحات: 500
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12500 (PKR)
(بدھ 28 مئی 2014ء) ناشر : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور

انسان کے لیے گھر اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے او ر اللہ تعالی نے کتاب ِمبین میں گھر کی سہولت کی دستیابی کواپنا انعام قرار دیا ہے ۔انسان جب اپنے چاروں اطراف نظر دوڑائے تو کتنے ہی لوگ ایسے نظر آئیں گے ، جو گھر جیسی نعمت سے محرومی کی وجہ سے سڑکوں کے کنارروں اور پارکوں میں پڑے راتیں بسر کرتے ہیں یا چھت کی عدم دستیابی کے سبب خیموں میں زندگی کے دن گزار نے پر مجبور ہیں ۔ ایسی صورت میں گھر کی سہولت جیسی نعمت کا احساس دو چند ہوجاتا ہے اوراس نعمت غیر مترقبہ پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔چونکہ گھر کا میسر آنا انسان کے لیے سعادت مندی کی علامت او راللہ کریم کی بہت بڑی نعمت ہے ،اس اعتبار سے گھر کے سر پرست پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن پرعمل پیرا ہو کر وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے نجات کاساماں کرسکتا ہے او ر روز ِقیامت اپنی مسؤلیت سے عہدہ برآ ہوسکتا ہے ۔گھریلو معاملات کی اصلاح اور اولاد ووغیرہ کی دینی واخلاقی تربیت گھر کےسر پرست کی ذمہ داری ہے ۔زیر نظر کتا ب''مثالی گھر'' مولانا فاروق رفیع ﷾ (مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ) کی تصنیف ہے موصوف تصنیف وتالیف ،تخریج وتحقیق کا عمدہ ذوق رکھتے ہیں اس کتاب کے علاوہ تقریبا نصف درجن کتب کے مصنف ، اچھے مدرس اور واعظ ہیں۔ اللہ تعالی ان کےعلم وعمل او ر زور ِقلم میں اضافہ فرمائے (آمین) موصوف نے اس کتاب میں گھر کی اصلاح کے متعلق شرعی تعلیمات کو تفصیل سے بیان کیا ہے اور جو عادات ِ بد ،اخلاق رزیلہ گھر کے بگاڑ او ربدامنی کا سبب بنتے ہیں ان پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ یہ کتاب گھرکے افراد کی اصلاح و تربیت کا مرقع او رگھرکو پرامن وپرسکون بنانے او راہل خانہ کی شرعی تعلیمات سےآراستہ کرنےکا خوبصورت گلدستہ ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں شامل ہر موضوع کو کتاب وسنت کے دلائل سے آراستہ کیا ہے او راس میں درج شدہ احادیث کی بڑی عرق ریزی سے تحقیق وتخریج کی ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش او ر مصنف کے والدین ،اساتذہ ، او ر ہل خانہ کےلیے ذریعہ نجات بنائے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مولف

 

21

گھر کب آؤ گے؟

 

26

گھر اللہ کی عظیم نعمت

 

35

کشادہ گھر خوش بختی کی علامت

 

35

گھر کے سرپرست کی ذمہ داریاں

 

40

صالحہ عورت کے اوصاف

 

53

نکاح سے پہلے منگیتر کو دیکھنا

 

63

اصلاح اہل خانہ کے لیے اسلامی تجاویز

 

73

اسلام اور اصلاح اہل خانہ

 

73

نماز اور اصلاح اہل خانہ

 

89

ایمان و اخلاص اور اصلاح اہل خانہ

 

101

قرآن اور اصلاح اہل خانہ

 

116

دوست کے انتخاب میں اسلامی معیار

 

126

گھر کی اصلاح اور ذکر الہٰی

 

136

ذکر الہٰی کی برکات

 

138

صبح و شام کے اذکار سے اصلاح

 

146

سونے کے آداب و اذکار

 

155

گھروں میں نوافل کا اہتمام

 

165

رحمتیں کیوں روٹھ جاتی ہیں؟

 

177

تصویر سازی کا حکم

 

182

تصاویر کا کیا کیا جائے؟

 

188

گھر کے متعلق چند شرعی احکام

 

197

برباد ہوتا گھر اور شرعی تقاضے

 

205

دینی کتب مثالی گھر کی زینت

 

217

مثالی گھر اور مراحل تربیت

 

228

فارغ اوقات گھر پر گزاریں

 

228

بچوں کے معمولات پر نظر رکھنا

 

244

بچوں کی تربیت

 

256

گھر کے معمولات اور نظام الاوقات

 

275

گھر کی بات گھر میں رہے!

 

279

محب و مودت کا کردار

 

289

مثالی گھر اور زبان کا کردار

 

300

فحش گوئی ، بد زبانی اور لعن طعن کرنا

 

300

اصلاح میں سچ اور جھوٹ کا کردار

 

308

غیبت اور چغل خوری

 

324

حسد ، غصہ ، حرص اور بخل کے اسباب و علاج

 

349

چادر اور چار دیواری

 

400

پردے کے احکام

 

400

عورت کے گھر سے نکلنے کے آداب

 

403

ٹی وی اور آلات موسیقی

 

436

گھر کے انتخاب کے متعلق چند ضروری باتیں

 

450

حسن سلوک

 

459

والدین کے ساتھ حسن سلوک

 

459

پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک

 

469

مہمانوں کے ساتھ حسن سلوک

 

481

جامع آداب

 

489

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62971
  • اس ہفتے کے قارئین 96799
  • اس ماہ کے قارئین 1713526
  • کل قارئین111034964
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست