#1411

مصنف : محمد فاروق رفیع

مشاہدات : 19057

نومولود کے احکام ومسائل اور اسلامی نام

  • صفحات: 451
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18040 (PKR)
(بدھ 11 ستمبر 2013ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

بحیثیت ہر مسلمان  پر کتاب و سنت کی بنیادی تعلیمات سیکھنا اور ان پر عمل کرنا لازم ہے اور ہر مسلمان میں یہ جذبہء صادقہ بیدار ہونا چاہیے کہ کتاب و سنت کی بالادستی اور شرعی احکام کی اتباع اس کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہو ۔ وہ دنیا میں کتاب و سنت کا سچا پیروکار اور شریعت اسلامیہ کا حقیقی متبع ہو ۔ چناچہ شریعت سے سچی لگن اور اسلام سے دائمی تعلق ہی دنیاوی و اخروی زندگی کی کامیابی کا راز اور عظمت کا ضامن ہے ۔ زندگی کے ہر پہلو اور ہر موقع پر کتاب و سنت  سے رہنمائی لینا  اور عملی زندگی میں شرعی احکام کی تعمیل ہی مسلمان کی اصلی پہچان ہے ۔ سو عقائد و نظریات ، عبادات و معاملات اور اخلاق و عادات میں شریعت اسلامیہ کی اتباع ہی ملحوظ ہونی چاہیے ۔ لہذا دیگر احکام و فرائض کی طرح شادی شدہ اسلامی جوڑے پر یہ اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نیک اولاد کے حصول کا خواہش مند بھی اور طلب اولاد کا حریص بھی ۔ پھر اولاد طلبی کی شرعی حدود و قیود کی پابندی اختیار کرے اور حصول اولاد کی ناجائز صورتیں اور شرکیہ افعال سے بھی گریز کرے ۔ اور جب اللہ تعالی اس کی التجاؤں کو شرف قبولیت بخشے تو حمل ، وضع حمل کے احکام سے واقفیت حاصل کر کے ان پرعمل پیرا ہو اور گھر کے آنگن میں پھول کھلنے کی صورت میں نومولود کے نام رکھے ۔ عقیقہ کرنے ، بال مونڈنے ، ختنہ کروانے ، رضاعت کے مسائل اور تربیتی پہلوؤں سے آگاہی حاصل کر کے اپنی شرعی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آں ہو۔یہ کتاب اسلامی زندگی کے انہی پہلوؤں پر بطریق احسن روشنی ڈالتی ہے ۔ اللہ  مصنف کی اس کاوش کو دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

21

اولاد کی طلب ایک بشری تقاضا

 

23

مستقبل کےتحفظات کا مداوا

 

25

جانشینی کا منصب سنبھالنا

 

25

دنیا میں عزت وعظمت کی علامت

 

27

مرنے کے بعد درجات کی بلندی کا باعث

 

27

مرنے کے بعد مستقل صدقہ جاریہ

 

28

طلب اولاد مستحب فعل

 

33

حمل کے احکام ومسائل

 

59

رحم مادر میں بچے کے تخلیقی مراحل

 

70

والدین سے مشابہت کی وجوہ

 

70

ناتمام بچے کے مسائل

 

82

اسقاط حمل

 

92

خاندانی منصوبہ بندی اور اسلام

 

96

ولادت کے مسائل

 

114

نفاس کے احکام ومسائل

 

130

بچپن میں فوت ہونے والے بچے سرمایہ آخرت

 

136

بیٹیوں کی ولادت کا بیان

 

143

نومولود کو گٹھی دینا

 

158

نومولود کے کان میں اذان واقامت کا بیان

 

159

نومولود کے بالوں کے احکام

 

171

عقیقہ کا بیان

 

179

ختنہ کا بیان

 

205

دودھ پلانے کا بیان

 

212

حرام رضاعی رشتوں کی تفصیل

 

231

گائے بھینس یا مصنوعی دودھ نیڈو کے اثرات

 

237

دوران رضاعت حفاظتی تدابیر اور مفید مشورے

 

242

نسب کا بیان

 

251

نومولود کی کفالت اور پرورش

 

271

نومولود کی تربیت کا بیان

 

285

کھانے کے مسنون آداب

 

298

پینے کے  آداب

 

302

قضائے حاجت کے  آداب

 

307

متفرق مسائل

 

310

بچوں کو نظربد سے بچاؤ کی صورتیں

 

322

متفرقات

 

332

ناموں کے متعلق احکام ومسائل

 

341

اللہ کے ہاں پسندیدہ ترین نام

 

348

مستحب نام

 

355

ممنوع وحرام نام

 

371

مکروہ نام

 

375

اسلامی نام

 

391

فہرست نامکمل

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62738
  • اس ہفتے کے قارئین 96566
  • اس ماہ کے قارئین 1713293
  • کل قارئین111034731
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست