#1809

مصنف : محمد فاروق رفیع

مشاہدات : 25092

قربانی اور عقیقہ کے مسائل

  • صفحات: 210
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5250 (PKR)
(جمعہ 08 اگست 2014ء) ناشر : ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور

قربانی وہ جانور  ہے  جو  اللہ  کی راہ میں  قربان کیا جائے  اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ  تعالیٰ کاقرب حاصل کیا  جائے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی  سے  قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن  مجید میں  حضرت آدم﷤ کے دو بیٹوں کی قربانی  کا  واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم ﷤ کی عظیم ترین سنت ہے  ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ  کواتنا پسند آیا  کہ اس  عمل کوقیامت تک کےلیے  مسلمانوں کے لیے  عظیم سنت قرار  دیا گیا۔ قرآن  مجید نے بھی  حضر ت ابراہیم  ﷤ کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر  اہلِ اسلام کواس  اہم عمل کی خاصی تاکید ہے  اور نبی کریم  ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور  قرآن احادیث میں  اس کے  واضح  احکام ومسائل اور تعلیمات  موجو  د ہیں ۔کتب احادیث وفقہ  میں  کتاب الاضاحی  کے نام  سے ائمہ محدثین  فقہاء نے  باقاعدہ ابواب بندی  قائم کی ہے ۔ اور بعض اہل علم نے  قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے  سلسلے میں  کتابیں تالیف کی ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’ قربانی  اور عقیقہ کےمسائل‘‘استاذ حدیث ومحقق مولانا  محمد فاروق رفیع﷾(مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی  اس مسئلہ  پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔ جس میں  موصوف  نے  قربانی  کے تمام متعلقہ احکام ومسائل کو  کو حتی الامکان خوب کھول کر بیان کیا ہے۔ہر مسئلہ کو قرآن کریم  اور احادیث صحیحہ کے ٹھوس دلائل سے ثابت کیا گیا ہے ۔پھر کسی مسئلہ میں اگر کچھ اختلاف ہے تومختلف مذاہب وآراء کو نقل کرنے  کےبعد کتاب وسنت کے قریب ترین مذہب کے راجح ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پھر قربانی  کے مسائل کے ساتھ عقیقہ  کے مسائل کافی مشابہت رکھتے  ہیں ۔ فاضل  مصنف نے حتیٰ الوسع اس کتاب میں عقیقہ کے تمام مسائل بھی یکجا کردیے ہیں۔اللہ تعالی اسے مؤلف،اس کے والدین،اساتذۂکرام اور اہل خانہ کے لیے  اجر وثواب کا ذریعہ  اور توشۂ آخرت بنائے (آمین) (م۔ا ) 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

13

قربانی کی تعریف

 

15

غیر اللہ کے نام کی قربانی حرام ہے

 

44

قربانی کے جانور

 

70

عقیقہ کا بیان

 

186

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59556
  • اس ہفتے کے قارئین 93384
  • اس ماہ کے قارئین 1710111
  • کل قارئین111031549
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست