#1773

مصنف : محمد بن جمیل زینو

مشاہدات : 12253

اسلامی معاشرت

  • صفحات: 290
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7250 (PKR)
(اتوار 20 جولائی 2014ء) ناشر : مکتبہ دار الحدیث لاہور

اللہ تعالی نے  کائنات کو عدم سے وجود عطا کیا اور اس میں اشرف المخلوقات  حضرت انسان کو پیدا کیا اور انسانوں کےلیے مقصد حیات اپنی عبادت متعین فرمایا۔انسانوں کی راہنمائی کی غرض سے  انبیاء و رسل کومبعوث فرمایا۔انبیاء کرام ؑ نے  عہد الست کی یادہانی کے ساتھ ساتھ اصلاحِ معاشرہ کا عظیم فریضہ بھی سرانجام دیا جس  کےنتیجے  میں ایک  ایسا اسلامی معاشرہ وجود میں آتا ہے  جو  اسلامی معاشرت کی صحیح عکاسی کرتا ہے۔اسلامی معاشرت کی بنیاد تقویٰ، مساوات ،اخوت، انصاف ،ایثار، دوسروں کی جان ،مال،عزت کی حفاظت اور تکریمِ انسانیت کے بلند اصولوں پر قائم ہے ۔بلاشبہ اسلامی معاشرت  ایک عظیم معاشرت  ہے ،جس کی عظمت کا اندازہ اس  بات  سےلگایا جاسکتا ہے  کہ  انبیاء  کرام  نے توحید ورسالت کے بعد سب سے  زیادہ توجہ اور اپنی تمام ترتوانیاں اصلاح معاشرہ کے لیے وقف کیں۔اسلامی معاشرت کے فیوض وبرکات اور ثمرات سے متفید ہونے کے لیے  اسلامی  طرز ِمعاشرت کو اپنی زندگیوں میں حقیقی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔زیر نظر کتاب ’’ اسلامی معاشر ت ‘‘ سعودی عرب کے معروف  عالم دین شیخ محمد بن جمیل زینو  کی  عربی کتاب "توجيهات الاسلامية لاصلاح الفرد والمجتمع‘‘ کا ترجمہ ہے  ۔  جس  میں انہوں نے اسلامی طرزِ معاشرت  کے قیام کے لیے  جو امور  بنیادی کردار اداکرتے ہیں انہیں شیخ  صاحب نے  بڑے احسن انداز میں بیان  کیا ہے ۔شیخ  جمیل زینو   اس کتاب کے علاوہ متعدد مفید علمی کتب کے  مؤلف ہیں  ان  میں سے کئی کتب کے اردو تراجم بھی  ہوچکے ہیں۔کتاب ہذا کا ترجمہ  کی  سعادت مولانا عبد الستار قاسم  (فاضل جامعہ سلفیہ) نے  حاصل کی  ہے ۔ اللہ تعالی  کتاب کے  مولف ،مترجم اور ناشرین کو  جزائےخیر سے نوازے  اور  کتاب کا نفع عام فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

مترجم کے قلم سے

 

12

اسلام کے بنیادی خصائص

 

14

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے

 

16

ارکان اسلام

 

20

ارکان ایمان

 

22

اللہ تعالیٰ کہاں ہے

 

33

اسلام کو ختم اور تباہ کر دینے والے عمال

 

42

اللہ کے علاوہ کسی کی قسم نہ اٹھائیں

 

56

نماز کی فضیلت اور اس کے چھوڑنے پر سخت وعید

 

63

احکام نماز

 

74

روزہ اور اس کے فوائد

 

106

حج وعمرہ کی اہم معلومات

 

111

رسول اللہﷺ کا اخلاق حسنہ

 

128

ہم اپنی اولاد کی تربیت کیسے کریں

 

143

اخلاق و آداب

 

153

بدعات

 

172

دعوت دینے والے کے بنیادی اوصاف

 

183

جہاد

 

190

خلاف سنت امور

 

202

تصویر اور مجسموں کے متعلق اسلام کا حکم

 

231

کیا تمباکو نوشی حرام ہے

 

241

ائمہ محدثین کا حقیقت پر عمل کرنا

 

245

اسلام میں عورت کا مقام

 

261

چند مسنون دعائیں

 

274

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38625
  • اس ہفتے کے قارئین 225701
  • اس ماہ کے قارئین 799748
  • کل قارئین110121186
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست