#5355

مصنف : میاں بشیر احمد

مشاہدات : 3282

کارنامہ اسلام

  • صفحات: 224
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5600 (PKR)
(ہفتہ 17 نومبر 2018ء) ناشر : مکتبہ ہمایوں لاہور

اسلام مذاہب میں سب سے آخری مذہب ہے۔ اسلام کا عروج سب معجزوں سے بڑا معجزہ ہے۔ اسلام کی حیرت انگیز کامیابی زیادہ تر اس کے انقلابی مفہوم کی وجہ سے تھی نیز اس وجہ سے کہ اس نے عوام الناس کو اُس ناگفتہ بہ حالت سے رہائی دلائی جو قدیم تہذیبوں کے زوال وتخریب سے پیدا ہو گئی تھی۔اسلام کے انقلاب نے نوع انسان کو بچا لیا ۔ دنیا کی تاریخ میں کسی شخص نے نوعِ انسان پر اتنا گہرا اثر نہیں ڈالا جتنا بانئ اسلام نے۔ یہ ایک مسلمہ امر ہے کہ اسلام ایک انقلابی تحریک تھی جس نے دنیا کی کایا پلٹ دی۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی  اسلام کے کارناموں کے حوالے سے ہے جس میں سب سے پہلے انسانی تاریخ کا مختصر نقشہ کھینچا گیا ہے  اور نبیﷺ کے سوانح حیات : اسلامی فتوحات، عہد حاضر میں اسلامی دنیا کی بیداری،ہند میں اسلامی تاریخ، اسلامی تمدن ، نقشۂ پاکستان، اور قائد اعظم وعلامہ اقبال  کے ارشادات وغیرہ ذکر کیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ کارنامۂ اسلام ‘‘میاں بشیر احمد کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

تمہید

9

نقشہ تاریخ اسلام

10

کارنامہ اسلام

13

نقشہ عرب

15

پیغمبر اسلام

22

سوانح حیات آنحضرتؐ

25

اسلامی تاریخ کےدور اورفرماں روایان اسلام

30

اسلامی تاریخ پر ایک نظر

36

اسلامی تاریخ کے اہم واقعات  571؁ تا1940؁

43

اسلامی فتوحات

69

عہدہ حاضر میں اسلامی دنیا کی بیداری

74

نقشہ عالم اسلام

87

دنیا کی مسلم آبادی

88

ہند میں اسلامی حکومت کی تاریخ

95

ہند میں اسلامی تمدن

102

جدید ہند کی تاریخ کےاہم واقعات

111

آل انڈیا مسلم لیگ (اہم واقعا)

125

نقشہ پاکستان

127

اسلامی ہند کی بیداری آور تشکیل پاکستان

139

قائداعظم کی داستان حیات

153

محمد علی جناح

172

قائداعظم کے ارشادات

179

اقبال کاپیغام قوم کےنام

202

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85447
  • اس ہفتے کے قارئین 119275
  • اس ماہ کے قارئین 1736002
  • کل قارئین111057440
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست