#3945

مصنف : ڈاکٹر محمود الحسن عارف

مشاہدات : 5783

مقالات پروفیسر عبد القیوم جلد اول

  • صفحات: 422
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10550 (PKR)
(منگل 27 ستمبر 2016ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

پروفیسر عبد القیوم﷫ علمی دنیا خصوصاً حاملین علو م اسلامیہ و عربیہ کے حلقہ میں محتاج تعارف نہیں ۔ موصوف 1909ء کولاہور میں پیدا ہوئے۔پروفیسر مرحوم کےخاندان کی علمی اور دینی یادگاروں میں مسجد مبارک کی تاسیس اور اس کی تعمیر وترقی میں نمایاں حصہ لینابھی شامل ہے ۔ جس میں پروفیسر صاحب کے والد محترم او رنانا مولوی سلطان دونوں کابڑا حصہ ہے ۔آپ کےخاندان کی نیک شہرت کا اندازہ اس ا مر سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کےہاں متعدد اہل علم ، مثلاً مولانا قاضی سلیمان سلمان منصورپوری، مولانا سید سلیمان ندوی ، شیخ الاسلام مولانانثاء اللہ امرتسری﷭آمدورفت رکھتے تھے۔پروفیسر صاحب نے ابتدائی عمر میں قرآن مجیدناظرہ پڑھنے کےبعد اپنی تعلیم کا آغاز منشی فاضل کےامتحان سےکیا۔1934ء میں اوری اینٹل کالج سے ایم عربی کا امتحان پاس کیا۔اور پھرآپ نے1939ء سے لے کر1968ء تک تقریباتیس سال کا عرصہ مختلف کالجز میں عربی زبان وادب کی تدریس اور تحقیق میں صرف کیا ۔ لاہور میں نصف صدی سے زیادہ انہوں نےتعلیم وتعلم کی زندگی گزاری۔ ان کے سیکڑوں شاگرد تعلیم تدریس اورتحقیق کے میدان میں مصروف عمل ہیں ۔علمی زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ محبت اور خدمت کا مرکز کالج کی سرگرمیاں ، مقالات نویسی اور مسجد مبارک تھی جس کی وہ بے لوث خدمت کرتے رہے ۔اور مختلف ادوار میں انہوں نے علمی وتحقیقی مقالات بھی تحریر کیے ۔پروفیسر صاحب تقریباً دس سال تک جامعہ پنجاب کی عربک اینڈ پرشین سوسائٹی کےسیکرٹری رہے اور انہوں نے متعد کانفرنسوں میں اعلیٰ تخلیقی وتحقیقی مقالات پیش کیے ۔اور لسان العرب کا ایسا اشاریہ تیار کیا جسے اندروں وبیرون ملک کے ماہرین نےبے حد سراہا۔ ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ مقالات پروفیسر عبدالقیوم ‘‘ پروفیسر عبدالقیوم ﷫ کے تحریر کردہ علمی وتحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے ۔ان مضامین کو موصوف نے خودہی مرتب کرنے کا آغاز کیا تھا لیکن زندگی نے وفا نہ کی آپ چار ماہ بستر پر گزار کر 8ستمبر1989ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔بعد ازاں ان کےبیٹے میجر زبیرقیوم بٹ کے شوق وتعاون سے پرو فیسر موصوف کے شاگرد ڈاکٹر محمودالحسن عارف نے پروفیسر مرحوم کے بکھرے ہوئے مضامین اور بعض غیر مطبوعہ مقالات کو دو جلدو ں میں مرتب کیا۔ایک جلد علمی وتحقیقی مقالات اور دو سری جلد عام مضامین وخطبات پر مشتمل ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

3

اظہار تشکر

5

مقدمہ مقالات وصاحب مقالات

9

قرآن علوم قرآن وعلوم اسلامیہ

31

قرآن مجیداورعلوم اسلامیہ

33

جواہر اللسان فےلغات القرآن

42

اسلام میں علم کی اہمیت

50

خاکہ برائے کتاب تاریخ علوم اسلامیہ

57

سیرت النبی وسیرصحابہ

62

نبی کریم ﷺ کےاسماء مبارکہ

65

آنحضرت ﷺ بحیثیت مبارکہ

65

حیات طیبہ ایک نظر میں

83

دربار نبوی کاملک الشعراء حضرت حسان

89

ذمی سیرۃ النبی  کی روشنی میں

107

سیرت طیبہ پر ایک جامع تصنیف کا خاکہ

116

تاریخ تمدن عالم تاریخ اسلام ماہرین علوم اسلامیہ شعراء

125

قدیم تہذیبوں کاتعارف

127

عہد عباسی کےثقافتی معاشی واقتصادی حالات

145

اندلس میں اسلامی حکومت

149

تحریک خوارج تاریخ اسلام میں نیا فکر وعمل

161

عربی وفارسی ثقافتوں کاامتزاج

175

امام ابو حنیفہ اوران کافکر ی مقام

185

حجاج بن یوسف تاریخ وتنقید کی روشنی میں

191

شیخ الرئیس ابن سینار نامور فلسفی اورعالم

217

حکیم مشرق ابو نصر فلابی

217

جعفر برکی :خلیفہ ہارون الرشید کامقتدر وزیر

225

ابو مجمن ثقفی شاعر شمشیرزن

247

ابو لفراح اصفہائی ایک عجوبہ روز گار

255

ابن منظور الافریقی کی لسان العرب پر ایک نظر

265

ابو العلاءامعری اسلامی فکر وادب میں نئے دورکاآغاز

279

مشرق اوسط کی علمی السانی سیاسی اورفکری تاریخ

287

مشرق اوسط

289

عربی ادب پر ایک نظر

294

جدید عربی شاعری

297

عربی شاعری میں جدید عجامات کےچند نمونے

345

عربی صحافت ابتداء ارتقاء ایک تاریخی وتنقیدی جائزہ

341

مفتی محمد عبدہ جدید مصر کابانی

357

زعیم مصر سعدزغلوں پاشا

375

قاسم بک امین آزادی خواتین کاپیغامبر

387

مصطفے کامل پاشا

399

ڈاکٹر طہ حسین مصر کامشہور اردیب ارونقاد

407

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1490
  • اس ہفتے کے قارئین 317879
  • اس ماہ کے قارئین 105124
  • کل قارئین113997124
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست