#3843

مصنف : نور العین سلفی

مشاہدات : 41761

جمعہ کے خطبے بسلسلہ خطبات نور جلد۔2

  • صفحات: 350
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14000 (PKR)
(ہفتہ 14 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

دعوت وتبلیغ ، اصلاح وارشاد انبیائی مشن ہے۔ اس کے ذریعہ بندگان اٖلہ کی صحیح رہنمائی ہوتی ہے صحیح عقیدہ کی معرفت اور باطل عقائد وخیالات کی بیخ کنی ہوتی ہے۔ شریعت اور اس کے مسائل سےآگاہی اور رسوم جاہلیت نیز اوہام و خرافات کی جڑیں کٹتی ہیں دعوت، اصلاح وارشاد کے بہت سے وسائل و اسالیب ہیں انہیں میں سے ایک مؤثر ذریعہ دروس وخطابت کا ہے۔ خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بلاشک و شبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمیٰ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح و قلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے ۔اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اور تزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جمعے کے خطبے‘‘ مولانا نور العین سلفی کی تصنیف ہے۔ اس میں انہوں نے معاشرے کی ضرورت کے اہم موضوعات پر قرآن وسنت کے دلائل سے مزین 24 خطبات پیش کیے ہیں ۔اور کتاب آغاز میں فاضل منصف نے ان حضرات کے لیے کہ جو خود تو خطیب اور عالم نہیں ہوتے لیکن کسی عالم نہ ہونے کی وجہ سے کتاب دیکھ مجبوراً خطبۂ جمعہ کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں ان کے لیے خطبہ جمعہ کے دونوں خطبوں میں پڑھے جانے والے عربی الفاظ اور اختتامی کلمات اور دعاؤں کوبھی شامل کردیا ہے۔ اور اس کے بعد خطباء اور سامعین ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے۔ یہ جمعہ کے خطبے کی دوسری جلد ہے جس منہاج السنہ ڈاٹ کام سے ڈاؤن لوڈ کرکے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے اگر کسی صاحب کے پاس اس کی دوسری جلد ہے تو ہمیں عنائت کردے تاکہ اسے بھی کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جاسکے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مؤلف

7

ایک وضاحت

9

خطباء اور سامعین کی ذمہ داریاں

15

اللہ پر توکل

19

وقوع قیامت

32

تقلید اور شریعت

51

آپ کی ذمہ داری

70

اللہ کی رحمت اور اس کا غضب

79

فضول خرچی معاشرے کا بوجھ

95

اللہ غالب حکمت والا ہے

113

رسالت اور بشریت

127

وسیلہ کیا ہے؟

150

جذبۂ اطاعت

176

موت مومن کی نگاہ میں

185

وضوء اور غسل کیسے کریں؟

208

تعارض انکار کی دلیل   نہیں

233

حدیث کے بغیر قرآن کا سمجھنا ناممکن ہے

240

محدثین کرام کی امانت اور صداقت

255

آسان نکاح

268

اولاد کی تربیت

280

نقوش تربیت

297

عورت شریعت کی نگاہ میں

306

طلبہ سے خطاب

321

پندرہویں شعبان

336

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6173
  • اس ہفتے کے قارئین 6173
  • اس ماہ کے قارئین 2078090
  • کل قارئین113685418
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست