#470

مصنف : حافظہ مریم مدنی

مشاہدات : 16777

محدث روپڑی اور تفسیری درایت کے اصول(ایم فل۔ مقالہ)

  • صفحات: 266
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7980 (PKR)
(جمعرات 14 اپریل 2011ء) ناشر : شیخ زاید اسلامک سنٹر لاہور

زیر نظر کتاب حافظہ مریم مدنی کا ایم فل کا مقالہ ہے۔ جس میں انہوں نے قرآن کی تفسیر روایت و درایت سے اخذ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔کیونکہ انسانی عقل کتنی ہی پختہ ہو ،خیالات میں کتنی ہی رفعت ہو اور افکاری بالیدگی میں کتنی ہی موزونیت ہو قرآنی آیات کی تفسیر کو سمجھنے کے لیے روایات (احادیث نبوی )اور درایات(صحابہ کرام ؓ کے تفسیری اقوال ) کا علم بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔اس لیے کہ قرآنی آیات کے صحیح مفہوم کی تعیین کے یہی دو طریق اصل ماخذ ہیں۔علماء حق اور محدثین کا قرآن کی تفسیر میں یہی اسلوب رہا ہے ۔لیکن مرور زمانہ کے ساتھ کئی گمراہ فرقے ،روشن خیال افراد اور مغرب زدہ دانشوروں نے قرآنی آیات کی گتھیاں سلجھانے اور قرآنی آیات کے مفہوم کی تعیین کے لیے لغت عربی ،عرب ادبا ء کے کلام اور عقلی سوچ کا سہارا لیا ہے ۔جو وحی کی تعبیر و تشریح میں مستقل اتھارٹی نہیں ہیں ۔بلکہ اپنی تخلیقی کمزوریوں کے باعث خود بھی محتاج اصلاح ہیں۔لہذا کلام الہی کی صحیح تعبیر و تشریح احادیث نبویہ ﷺ یا آثار صحابہ ہی سے ممکن ہے۔البتہ اجتہادی مسائل میں اہل علم کے اختلافی اقوال کی صورت میں دلائل شرعیہ یا لغت عرب سے مدد لی جاسکتی ہے ۔اس پس منظر میں فکری اصلاح اور صحیح قرآنی تعبیر و تفسیر کے لیے یہ مقالہ ایک اہم سنگ میل ہے ۔جس میں مقالہ نگار نے روپڑی خاندان کے چشم و چراغ اور علماء برصغیر کے آسمان کے درخشندہ ستارے حافظ عبداللہ محدث روپڑیؒ کے قرآنی تفسیر کی تعبیر میں روایت و درایت کا اہتمام کرنے کے راہنما اصول کا بیان ہے ۔نیز یہ مقالہ منکرین حدیث و مستشرقین کی فکری یلغار کے سامنے ایک مضبوط بند ہے ۔جس سے عقلی توفق اور پرویزی افکار کی منہ زور لہریں ٹکرا کر اپنی موت آپ مر جائیں ۔حافظہ مریم مدنی کی یہ کاوش ان کے کتاب وسنت سے شغف ،دین اسلام سے قلبی لگاؤ اور احادیث و آثار کے دفاع کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اللہ تعالی ٰ مصنفہ کی اس دینی خدمت کو شرف قبول بخشے اور انہیں اس طرح کے مزید علمی کاموں کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

 

باب اوّل:  محدث روپڑیؒ کی علمی ودینی خدمات

 

 

فصل اوّل:  محدث روپڑیؓ … تعارُف

 

2

حالاتِ زندگی

 

3

آباءو اجداد

 

3

ولادت اور نام ونسب

 

4

تعلیم وتربیت

 

4

اساتذۂ کرام

 

7

عملی زندگی کا آغاز

 

9

اَمرتسر میں اقامت

 

9

قیام پاکستان کے موقع پر ہجرت

 

10

لاہور میں قیام

 

10

وفات

 

11

علماء کے طرف سے علمی مقام ومرتبہ کا اعتراف

 

12

سیرت واَخلاق

 

17

فصل دوم:  محدث روپڑیؒ …  خدمات

 

22

علمی خدمات

 

23

تحریکی وملی خدمات

 

30

صحافتی خدمات

 

38

فصل سوم:  محدث روپڑیؒ …  مصنفات ومؤلفات

 

48

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 96254
  • اس ہفتے کے قارئین 309009
  • اس ماہ کے قارئین 96254
  • کل قارئین113988254
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست