#489.02

مصنف : علامہ شبلی نعمانی

مشاہدات : 76582

مقالات شبلی جلد3

  • صفحات: 180
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5400 (PKR)
(بدھ 09 جنوری 2013ء) ناشر : مسلم اکادمی لاہور

علامہ شبلی نعمانی اردو کے مایہ ناز علمی و ‌ادبی شخصیات میں سے ہیں۔ خصوصاً اردو سوانح نگاروں کی صف میں ان کی شخصیت سب سے قدآور ہے۔ مولانا شبلی نے مستقل تصنیفات کے علاوہ مختلف عنوانات پر سیکڑوں علمی و تاریخی و ادبی و سیاسی مضامین لکھے تھے جو اخبارات و رسائل کے صفحات میں منتشر تھے۔ اگرچہ مولانا مرحوم کے چند مضامین ’رسائل شبلی‘ اور ’مقالات شبلی‘ کے نام سے ان کی زندگی ہی میں شائع ہو چکے تھے، لیکن یہ دونوں مجموعے ناتمام ہیں اور صرف چند تاریخی و علمی مضامین پر مشتمل ہیں،  مولانا کے تمام مضامین کو یکجا صورت میں پیش کرنے کے لیے ہندوستان کے مختلف رسائل و اخبارات مثلاً معارف علی گڑھ، دکن ریویو، انسٹیٹیوٹ گزٹ، تہذیب الاخلاق، الندوہ، مسلم گزٹ وغیرہ سے مولانا کے تحریر کردہ  تمام مضامین استقصاء کے ساتھ نہایت تلاش و محنت سے جمع  کیے گئے اور مختلف موضوع کے لحاظ سے الگ الگ ان کی تقسیم کی گئی اور ’مقالات شبلی‘ کے نام سے اشاعت کا انتظام کیا گیا۔ یہ اس سلسلے کی تیسری جلد ہے۔ جس میں مولانا کے تمام تعلیمی مضامین یکجا صورت میں پیش کیے گئے  ہیں۔ اس حصے میں گیارہ مضامین جمع کیے گئے ہیں جس میں مسلمانوں کی گزشتہ تعلیم، مدرسے اور دار العلوم، قدیم تعلیم، ندوہ اور نصاب تعلیم، فن نحو کی مروجہ کتابیں، تعلیم قدیم و جدید،مشرقی کانفرنس، ریاست حیدر آباد کی مشرقی یونیورسٹی اور احیاء علوم عربیہ اور ایک ریڈیکل وغیرہ جیسے مضامین شامل ہیں۔ (ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مسلمانوں کی گذشتہ تعلیم

 

4

مدرسے اور دارالعلوم

 

42

قدیم تعلیم

 

86

ملا نظام الدین بانی درس نظامیہ

 

98

درس نظامیہ

 

108

ندوہ اور  نصاب تعلیم

 

130

فن نحو کی مروجہ کتابیں

 

137

تعلیم قدیم وجدید

 

141

مشرقی کانفرنس

 

147

ریاست حیدرآباد کی ایک مشرقی یونیورسٹی

 

153

احیاء علوم عربیہ اور ایک ریڈیکل

 

164

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 99959
  • اس ہفتے کے قارئین 312714
  • اس ماہ کے قارئین 99959
  • کل قارئین113991959
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست