مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی (1909۔1987)ضلع امرتسر کے ایک گاؤں’’ بھوجیاں‘‘ میں 1909ءکوپیداہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی میاں صدرالدین حسین اور مقامی علماء کرام سے حاصل کی ۔اس کےبعد پندرہ سولہ برس کی عمر میں مدرسہ حمیدیہ ،دہلی میں داخل ہوئے او روہاں مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی اور ابوسعید شرف الدین دہلوی سے بعض متداول درسی کتب اور حدیث کا درس لیا ۔بعد ازاں لکھو کے اور گوندالانوالہ کے اہل حدیث مدارس میں علوم دینیہ کی تکمیل کی جہاں مولانا عطاء اللہ لکھوی اور حافظ محمد گوندلوی ان کے اساتذہ میں شامل تھے ۔مولانا نے عملی زندگی کاآغاز اپنے گاؤں کے اسی مدرسہ فیض الاسلام میں بطور مدرس کیا جس میں انہوں نے خود ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی ۔لیکن چند ماہ قیام کے بعد گوجرانوالہ تشریف گئے او رمختلف مدارس میں تدریسی فرائض سرانجام دیتے رہے ۔سالانہ تعطیلات گزارنے گاؤں گئے ہوئے تھے کہ ہندوستان تقسیم ہوگیا ۔مولانا ہجر ت کر کے پاکستان آگئے اور اپنے پرانے تعارف وتعلق کےتحت گوندلانوالہ میں سکونت اختیار کی ۔ اسی زمانے میں گوجرانوالہ سے ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کا ڈیکلریشن حاصل کیا اور مولانا محمد حنیف ندوی کی ادارت میں 9اگست 1949ء کو ’’الاعتصام‘‘ کی اشاعت کا آغاز کیا۔اس کے بعد آپ گوجرانوالہ سے لاہور منتقل ہوگئے اور مکتبہ السلفیہ کی بنیاد ڈالی اور اس کے تحت اپنے ذوق تحریر واشاعت کی تکمیل کی اور اکتوبر 1956ء میں ایک علمی وتحقیقی مجلہ ’’رحیق‘‘ کااجراء کیا ۔جس کا مقصد اسلام کی عموماً ا ور مسلک اہل حدیث کی خصوصاً تبلیغ واشاعت تھا،اسلام اور سلف امت کے مسلک پر حملوں کی علمی اور سنجیدہ طریقوں سے مدافعت بھی اس کے اہم مقاصد میں شامل تھا ۔دینی صحافتی حلقوں میں ماہنامہ ’’رحیق ‘‘ کا بڑا خیرمقدم کیا گیا ۔لیکن یہ مجلہ صرف تین سال جاری رہا ہے ۔ مولانا کے تحریری سرمائے میں سرفہرست عربی زبان میں سنن نسائی کا حاشیہ ’’ التعلیقات السلفیہ‘‘ ہے اس کےعلاوہ بھی بہت سی کتب پر علمی وتحقیقی کام اور بعض کتب کےتراجم کرواکر مکتبہ سلفیہ سے شائع کیں۔مولانا کی علمی تحریروں،دروس اور فتاویٰ جات کو مولانا موصوف کےجانشین مولانا حافظ احمد شاکر ﷾ نے زیر نظر کتاب ’’آثار حنیف بھوجیانی ‘‘ میں حسن ترترتیب سے مرتب کیا ہے اور انہیں آٹھ عنوانات میں تقسیم کیا ہے۔(1) دروس قرآن وحدیث(2) فتاویٰ(3) علمی مقالات(4) ماہنامہ رحیق کےاداریے(جرعات) اور الاعتصام کے مختلف ادوار کے میں لکھے ہوئے اداریے وشذرات(5)(مختلف کتب کےشروع میں لکھے گئے) مقدمے،تصدیرات، وتقریظات (6) (علمائے مرحومین کی تصنیفات کے شروع میں لکھے گئے اور الاعتصام کےصفحات میں پھیلے ہوئے ) تراجم علماء واعیان (7) (ماہنامہ رحیق کے عرصہ ادارت اور الاعتصام میں علماء واحباب کی وفات پر تحریر کئے ہوئے، وفیات وتذکرے ( 8) نئی طبع شدہ کتابوں پر )تبصرے ۔مرتب موصوف نے تمام عنوانات کو تاریخی ترتیب کے ساتھ مرتب کیا ہے البتہ فتاویٰ کو فقہی ترتیب سے مرتب کیا ہے یہ تحریریں 4جلدوں پر مشتمل ہیں ۔اللہ تعالیٰ حافظ احمد شاکر ﷾ کی صحت وعافیت والی زندگی دے اور ان کی تمام مساعی کو شرف قبولیت سے نوازے اور مولانا عطاء اللہ حنیف کی دینی ،علمی ،دعوتی اور صحافی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی ٰ مقام عطا فرمائے (آمین)(م ۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
احیاء التراث العلمی کی لگن، مساعی اور نتائج |
13 |
التحقیق الراسخ فی ان احادیث رفع الیدین لیس لہا ناسخ |
19 |
برق اسلام |
23 |
نبوت وہبی ہے |
23 |
حیات ونزول مسیح |
23 |
حدیث کا انکار |
23 |
چکڑا لوی فرقہ کی ابتداء |
24 |
فتنہ الحاد ولادینی |
24 |
’’پرویز پارٹی‘‘کی حقیقت |
25 |
ہر فرعونے راموسی |
26 |
مستقل اشاعت کی صورت |
26 |
تحفۃ الموحدین |
27 |
فتوی شاہ عبدالعزیز دہلوی |
28 |
حیات ولی مولانا رحیم بخش دہلوی |
29 |
اصول تفسیر |
31 |
برزخ اورعذاب قبر |
33 |
رسالہ نجاتیہ |
35 |
حیات امام احمد |
39 |
جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث |
45 |
خیر الکلام فی وجوب قراءۃ الفاتحہ خلف الامام |
48 |
تقلید اور عمل بالحدیث |
53 |
اسلام اور مسیحیت |
54 |
مسئلہ حیات النبیﷺ |
56 |
مرعاۃ المفاتیح |
58 |
استقامت |
69 |
حیات شیخ الاسلام ابن تیمیہ |
70 |
البلاغ المبین |
85 |
آداب زیارت قبور |
86 |
نصحیۃ المسلمین |
87 |
اکمل البیان |
89 |
دیوان حماسہ |
102 |
بیمہ |
103 |
رسالہ عمل بالحدیث |
105 |
حسن البیان |
106 |
الارشاد الی سبیل الرشاد |
109 |
تفہیم السلام |
111 |
ایک عظیم غلط فہمی کا ازالہ |
112 |
جزء القراءۃ |
114 |
اتحاف النبیہ |
117 |
طریق تصحیح ومقابلہ |
120 |
علامات ورموز |
120 |
ترتیب وتعلیقات |
120 |
کتاب کا نام |
121 |
مقدمہ |
122 |
خلافت وملوکیت |
124 |
صحابہ میں حضرت معاویہ ککامقام |
126 |
تہذیب النسواں وتربیۃ الانسان |
128 |
فتاوی نذیریہ |
129 |
اسلامی نظام حکومت کے ضروری اجزاء |
130 |
محمدیہ پاکٹ بک |
131 |
دیباچہ طبع پنجم |
132 |
سبعہ متعلقہ |
133 |
ذوق تحریر |
133 |
مستقل تالیفات |
134 |
زیر اشاعت |
134 |
عربی تحریریں |
134 |
کتاب کا نام |
134 |
افادات ابن تیمیہ |
135 |