قرآن کریم ، اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں سے رسول اللہ ﷺ کے ذریعے کیا گیا آخری خطاب ہے ۔ قرآن بظاہر ایک کتاب ہے ، لیکن یہ ایک ایسی نعمت ہے جو ہر ایک دل میں جلوہ فگن ہے ۔ قرآن کریم کی ہر آیت یکتا و بے مثل ہے ، ترتیب اور شفتگی الفاظ ، بیان کی خصوصیات ، سورتوں کا غیر معمولی آغاز و اختتام ، آیات کی وانی ، بے مثل افکار رسانی اور الفاظ کا ایک حسین امتزاج کا نظارہ اور کیف آور اور وجد آفریں ہے ۔ قرآن کریم کے الفاظ و آیات اس قدر جامع اور وسیع المعنی ہیں کہ کسی بھی زبان میں ان کا ترجمہ کا حق ادا نہیں ہو سکتا ۔ الفاظ و آیات کی مفصل تو کی جاسکتی ہے لیکن ان کے معانی و مفہوم کا ہمہ جہت اور مکمل احاطہ کرنا ناممکن ہے ۔ زیر نظر کتاب درحقیقت مقالات کا مجموعہ ہے جو بہاولپور یونیورسٹی میں ایک کانفرس کے ذریعے پیش کیے گئے تھے ۔ اس کا مقصد قرآن مجید کے ان ترجم کا جائزہ لینا تھا جو برصغیر میں مختلف ادوار میں کئے گئے ہیں ۔ برصغیر میں زبان اردو کے اندر ترجمۃ القرآن کی روایت شاہ رفیع الدین سے شروع ہوئی جو ابھی تک بڑی تندہی سے جاری و ساری ہے ۔ اس کانفرس میں یہ کوشش کی گئی کہ اردو کے نمایاں تراجم سامنے لائے جائیں تاکہ اس رویت کو ایک معیار کی شکل دی جاسکے۔(ع۔ح)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
7 |
خطبہ |
|
13 |
فہم قرآن کے تقاضے اور ترجمہ قرآن حکیم |
|
17 |
نزول قرآن کے مقاصد کی روشنی میں ترجمہ قرآن کی مختصر اہمیت |
|
23 |
مخدوفات کے ساتھ ترجمہ اور اس کی خصوصیات |
|
53 |
ناسخ و منسوخ کے اطلاقی پہلو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
|
63 |
ترجمہ قرآن حکیم ، آغاز و ارتقاء اور مشکلات و مسائل |
|
79 |
اردو ترجمہ قرآن اور لسان ارتقاء |
|
97 |
برصغیر میں منظوم تراجم قرآن ایک تعارفی جائزہ |
|
117 |
پاکستان میں لغات القرآن کے متعلق تحریر کی گئی کتب |
|
175 |
سندھی زبان میں قرآن پاک کے تراجم اور ان کی علمی و ادبی خصوصیات |
|
189 |
قرآن مجید کے سندھی تراجم اور ان کی خصوصیات |
|
215 |
پشتو زبان میں قرآن پاک کے تفاسیر و تراجم |
|
233 |
بلوچی اور براہوی زبان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر |
|
255 |
کشمیری زبان میں قرآن حکیم کے تراجم کا جائزہ |
|
297 |
قرآن مجید کا بلتی زبان میں ترجمہ اور ان کا جائزہ |
|
309 |
قرآن کریم کے غیر عربی زبانوں میں ابتدائی تراجم |
|
317 |