#2031

مصنف : عبد الرؤف باجوہ

مشاہدات : 7873

اہل کتاب سے مسلمانوں کے تعلقات (عہد نبوی تا عہد بنو امیہ)

  • صفحات: 255
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10200 (PKR)
(بدھ 15 اکتوبر 2014ء) ناشر : اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

اسلام ایک عالمی مذہب ہے اور مذاہبِ عالم میں یہ واحد مذہب ہے جو ہر مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ تمام معاملات میں رواداری اور حسن سلوک کی تعلیم دیتاہے ۔اسلام کے داعی اوّل نبی کریم ﷺ کے دلرُبا کردار کا نقشہ او ر آپ ﷺ کے صحابہ کرام ﷢ کاطر زعمل اس بات کی روشن ددلیل ہے اسلامی معاشرے میں غیر مذہب رعایا کوکیسا مقام حاصل تھا۔روز ِ اول سے ہی مبلغ اسلام رسول اللہ ﷺ اور مسلمانوں کو اسلام کی ترقی اوربقا کےلیے مختلف مذاہب کے ماننے والوں سےبرسرِپیکار ہونا پڑا ۔ مشرکین کے علاوہ جو طاقتیں اسلام کے راستے میں مزاحم ہوئیں ان میں یہودیت ونصرانیت پیش پیش تھیں۔گوکہ یہ دونوں طاقتیں اہل ِ کتاب تھیں لیکن عمومی طور پر انہوں نے اسلام کی مخالفت اور کاروانِ حق کی ناؤ ڈبونے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔لیکن اس کے باوجو درسول اللہ ﷺ نے اہل کتاب سے   جو تعلقات قائم کیے انہیں عہد حاضر میں بطور نظیر پیش کیا جاسکتاہے ۔آپ ﷺ نے امت کی رہنمائی فرماتے ہوئے عملی نمونہ پیش کیا۔ تاریخ اسلام شاہد ہے کہ نبی ﷺ نے اہل کتاب کودیگر غیر مسلموں پر فوقیت دی اورہر شعبے میں ان کے ساتھ محذ اہل ِکتاب ہونے کی بنا پر دوستانہ اور ہمداردانہ رویہ اپنایا۔عہد نبویﷺ میں رسول اللہ ﷺ نے یہود نصاریٰ سے جو تعلقات قائم کیے اسی نمونے کو سامنے رکھتے ہوئے خلفائے راشدین نے اہل ِ کتاب سے مراسم قائم کیے۔ مجموعی طور پر رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ﷢ نے یہود ونصاریٰ کی طرف دوستی کاہاتھ ضرور بڑھایا اوران سے مختلف قسم کے تعلقات قائم کرتے ہوئے باہمی معاہدات بھی کیے۔ مگر ان کی اسلام دشمنی کو کبھی فراموش نہیں کیا اور ہمیشہ ایک حد میں رہتے ہوئے احکام ِ الٰہیہ کی روشنی میں مختاط انداز اختیار کیا۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ بعنوان ’’ اہل کتاب سے مسلمانوں کے تعلقات عہد نبوی تا عہد بنوامیہ‘‘مقالہ نگارعبدالرؤف باجوہ نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف صاحب کی زیکر نگرانی مکمل کر کےاسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور سے ایم فل علوم اسلامیہ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ مقالہ نگار نے اس کو پانچ ابو اب میں تقسیم کر کے اپنی تحقیقی بحث کو پیش کیا ہے۔ مقالہ نگار نے اپنی بساط کے مطابق بھر پور طریقے سے اہل کتاب سے مسلمانوں کےتعلقات کوقرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کے طرزِ عمل کی روشنی میں پیش کرنےکی کوشش کی ہے ۔ تاکہ عہدِ حاضر میں ان تعلقات کی روشنی میں استفاد کیا جاسکے ۔اللہ تعالیٰ مقالہ نگار کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین) م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

باب اول: اہل کتاب کا تعارف و تاریخ قبل از اسلام

1

باب دوم: عہد نبوی، مکی دور میں رسول کریمﷺ اور اہل کتاب

44

باب سوم: عہد نبویؐ، ہجرت مدینہ کے بع اہل کتاب اور مسلمانوں میں تعلقات

79

باب چہارم: عہد خلافت راشدہ میں اہل کتاب سے مسلمانوں کے تعلقات

142

باب پنجم: عہد بنو امیہ میں اہل کتاب سے مسلمانوں کے تعلقات

203

خلاصہ بحث

243

کتابیات

249

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51037
  • اس ہفتے کے قارئین 238113
  • اس ماہ کے قارئین 812160
  • کل قارئین110133598
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست