حضرت محدث گوندلوی اپنے وقت کےعظیم محدث، مفسراور فقیہ تھے۔تمام علوم کےبحر زخار اور علوم و فنون پر کامل گرفت رکھتےتھے۔ آپ وسعت علم کے ساتھ عمل و اخلاق اورزہد و تقویٰ کے بھی پیکر تھے۔ شب زندہ داری اور سنن و مستحبات کی پیروی کا ایسا اہتمام کہ اب ایسا اور کوئی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا۔ اسی شخصیت کا مجموعہ مقالات و رسائل اس وقت آپ کے سامنے ہے جو نگارشات محدث گوندلوی کے فکر کا عکاس ہے۔ اس میں محدث گوندلوی ؒ کے چھ رسائل کو یکجا کیا گیاہے۔ پہلا رسالہ ختم نبوت کےعنوان سے ہے جس میں نبوت کا اثبات ہے۔ دوسرا ’تنقید المسائل‘ جس میں سید مودودی کے افکار پر تنقید ہے۔ اسی طرح باقی رسائل احکام وتر، صلاۃ مسنونہ، اہداء ثواب اور اسلام کی دوسری کتاب کے عنوان سے ہیں۔ ان رسائل میں باذوق قارئین کے لیے نہایت قیمتی معلومات درج ہیں۔ (عین۔ م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ از مولانا ارشادالحق اثری |
|
5 |
محدث العصر حافظ گوندلوی کا علمی مقام از مولانا عبدالرحمن ضیاء |
|
9 |
مقدمۃ التحقیق |
|
32 |
سوانح مولف |
|
42 |
ختم نبوت |
|
57 |
اہدائے ثواب |
|
169 |
تنقید المسائل |
|
245 |
سنت خیرالانام |
|
409 |
اسلام کی دوسری کتاب |
|
537 |
صلاۃ مسنونہ |
|
555 |
اوقات نماز |
|
622 |
فہرست |
|
624 |