#4981

مصنف : امتیاز احمد

مشاہدات : 6022

مکہ مکرمہ کے چند تاریخی واقعات

  • صفحات: 131
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5895 (PKR)
(منگل 07 نومبر 2017ء) ناشر : نا معلوم

مکہ مکرمہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہﷺ کو سب شہروں سےزیادہ محبوب ہے ۔ مسلمانوں کا قبلہ اوران کی دلی محبت کا مرکز ہے حج کا مرکز اورباہمی ملاقات وتعلقات کی آماجگاہ ہے ۔ روزِ اول سے اللہ تعالیٰ نے اس کی تعظیم کے پیش نظر اسے حرم قرار دے دیا تھا۔ اس میں ’’کعبہ‘‘ ہے جو روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے بنایا جانے والا سب سےپہلا گھر ہے ۔ اس قدیم گھر کی وجہ سےاس علاقے کو حرم کا درجہ ملا ہے۔ اوراس کی ہر چیز کو امن وامان حاصل ہے ۔ حتیٰ کہ یہاں کے درختوں اور دوسری خورد ونباتات کوبھی کاٹا نہیں جاسکتا۔ یہاں کے پرندوں اور جانوروں کوڈرا کر بھگایا نہیں جاسکتا۔ اس جگہ کا ثواب دوسرےمقامات سے کئی گناہ افضل ہے۔ یہاں کی ایک نماز ایک لاکھ نماز کا درجہ رکھتی ہے۔ مکہ مکرمہ کو عظمت، حرمت او رامان سب کچھ کعبہ کی برکت سےملا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’مکہ مکرمہ کے چند تاریخی واقعات‘‘ امتیاز احمد کی ہے۔جس میں مکہ مکرمہ کے چند تاریخی واقعات کو نہایت اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے، تا کہ حج و عمرہ کے دوران مسلمان یہ سمجھ سکیں کہ امت مسلمہ کی بقا اور ترقی کے لئے کیسی کیسی قربانیوں کی ضرورت ہے۔ اور اس کتاب کے شروع میں نو مسلم کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے کہ کن کن حالات کا سامنا کرنا پڑا اور کتنی مشکلات اٹھانا پڑیں اسلام کو قبول کرنے میں۔ہر ایک مسلمان کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کرنا بہت ضروی ہے جس کی بنیاد پر ہم سب دنیا اور آخرت میں اللہ کی رحمتوں کے مستحق بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ صاحب مصنف کی اس مبارک قلمی کاوش کو قبول فرمائے اور خیر و فلاح کا باعث بنائے۔ آمین (پ،ر،ر)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

4

ہمارے پیارے نبیﷺ

5

بیت اللہ کے پاس ایک مکالمہ

13

اسراء و معراج

19

ہجرت

24

عالیشان فتح

32

فتح مکہ

41

خطبہ حجۃ الوداع

47

ہم نے اسلام کیسے قبول کیا؟

 

مقدمہ

50

عبد اللہ

54

کیتھی

65

قرآنی ارشادات

129

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67044
  • اس ہفتے کے قارئین 100872
  • اس ماہ کے قارئین 1717599
  • کل قارئین111039037
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست