#7018

مصنف : چودھری محمد ابراہیم

مشاہدات : 2131

تاج محل سے زیرو پوائنٹ

  • صفحات: 402
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16080 (PKR)
(جمعہ 02 جون 2023ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور

زندگی ایک سفر ہے اور ہر شخص مسافر ہے مگر زندگی کے اس سفر کے دوران کئی ملکوں اور شہروں کے بھی انسان کو بہت سفر کرنا پڑتے ہیں ۔ یہ سفر بعض اوقات تعلیم کے لیے اور کبھی رزق کمانے یا تجارت کی غرض سے ہوتے ہیں ۔ بعض لوگ سیر و سیاحت کے لیے اور بعض اعزہ و اقارب کی ملاقات کے لیے بھی ہوتا ہے ۔ قرآن کریم میں بھی سفر کرنے اور دنیا کو دیکھنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔ اردو ادب میں سفر ناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہو گیا ہے ۔ یہ سفر نامے دنیا کے تمام ممالک کا احاطہ کرتے ہیں ۔ اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے ۔ یہ سفر نامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی ۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا انسان سفر کرتاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تاج محل سے زیرپوانٹ‘‘ چودھری محمد ابراہیم کی تصنیف ہے ۔ صاحب کتاب ایک زرعی سائنس دان ہیں وفاقی دار الحکومت کے زرعی شعبہ سے منسلک رہے ہیں اس دوران انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی کے ضمن میں بعض اوقات دوسرے ممالک کے زرعی ماہرین کی کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت کے مواقع ملے ۔ ایسا ہی ایک موقع انہیں 1998ء میں سارک ممالک کے ایک زرعی سیمینار میں شرکت کا میسر آیا اور وہ اس سلسلے میں ایک ہفتے کے لیے دہلی پہنچے ۔ موصوف نے ایک ہفتے میں بھارت کی تاریخ و ثقافت ، تہذیب و تمدن مذاہب و ادیان ، معاشرت و معیشت ، زراعت و تجارت ، سیاست و حکمت اور آثار و شواہد اس قدر جمع کیے کہ اس کا اندازہ اس سفر نامے کے تفصیلی مطالعہ سے ممکن ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تاج محل سے زیرو پوائنٹ‘‘ میں پیش کیا ہے کہ کوئی شخص ہندوستان جائے بغیر محض اس سفر نامے کا مطالعہ کر لے تو اسے تمام ممکنہ موضوعات پر سیر حاصل معلومات میسر آسکتی ہیں ۔ (م ۔ ا) 

حرف اول

11

پیش لفظ

25

تقریظ

29

سارک

31

نظام الدین اولیاء

49

لاڈلی اقلیت

58

بالی اور رام لعل

70

لال قلعہ دہلی

83

شاہی مسجد دہلی

88

تاج محل کا اشتیاق

92

دہلی کے بازار میں

100

بازار سے واپسی

115

ہوٹل سے ریلوے سٹیشن

125

تاج ایکسپریس

138

متھرا

153

متھرا سے آگرہ

170

حقوق کی جنگ

182

آگرہ

199

تاج محل

211

قلعہ آگرہ

225

آگرہ ریلوے سٹیشن

238

ہنومان

253

پلیٹ فارم کا مندر

266

مندر اور دیوتا

282

مہا بھارت

294

مرکزی گوردوارہ

309

گورونانک جی

327

آگرہ سے متھرا

342

متھرا سے دہلی

356

ہوٹل سمراٹھ واپسی

369

دہلی سے لاہور

382

زیرو پوائنٹ اسلام آباد

394

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 55738
  • اس ہفتے کے قارئین 89566
  • اس ماہ کے قارئین 1706293
  • کل قارئین111027731
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست