#6911

مصنف : نسیم حجازی

مشاہدات : 2159

پاکستان سے دیار حرم تک

  • صفحات: 85
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3400 (PKR)
(پیر 30 جنوری 2023ء) ناشر : جہانگیر بک ڈپو پاکستان

اردو ادب میں سفرناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ سفرنامے دنیا کے تمام ممالک کااحاطہ کرتے ہیں۔اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے۔یہ سفرنامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا  انسان سفر کرتاہے۔ سفرمیں انسان  دوسرے علاقوں کےرہنے والے انسانوں  سےبھی ملتا جلتا ہے۔ ان کےرسم  ورواج ، قوانین رہن سہن ،لائف اسٹائل اور لین دین کے طریقوں سے واقفیت حاصل کرتا ہے۔ آثار قدیمہ کے مطالعہ  سے قدیم دور کے  انسان کی زندگی  کے انہی پہلوؤں سے آشنائی حاصل ہوتی ہے۔ اور اس میں سیکھنے کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں  جو انسان کی اپنی عملی زندگی  میں کام آتے ہیں ۔ جزیرۃالعرب کے سفرنامے زیادہ تر حج و عمرہ کے حوالے سے منظر عام پر آئے ہیں، ان میں بھی بعض کیفیاتی طرز کے ہیں، جب کہ بعض میں علمی اور ادبی پہلو نمایاں ہے۔ زیر نظر کتاب ’’پاکستان سے دیار حرم تک ‘‘ معروف ناول نگار  وصحافی  نسیم حجازی کے ارض ِحجاز کے دلچسپ سفر پر مشتمل ہے انہوں نے اپنے اس  سفرنامے کو بڑے دلچسپ اندا ز میں مرتب کیا ہےان کے اس سفر میں  کراچی سے ایران ،ترکی اور بیروت کا سفر بھی شامل ہے ۔ یہ سفر نامہ  پہلے   اخبار کوہستان میں مضامین کی صورت  میں شائع ہوا بعد ازاں قارئین کے اصرار پر  اسے کتابی صورت میں شائع  کیا گیا ۔ (م۔ا)

پیش لفظ

3

آغاز سفر

5

تہران

13

مشہد مقدس

21

اصفہان نصف جہان

25

حافظاور سعدی کا شیراز

30

انقرہ

40

قونیہ کا سفر

48

انقرہ سے روانگی

55

استنبول

61

ترکی کو الوداع

79

بیروت

95

جدہ

100

مکہ معظمہ

104

حدیبیہ

114

جدہ سے مدینہ کی طرف

118

مدینہ منورہ

122

جنت البقیع

125

مدینہ اور اہل مدینہ

127

مدینہ سے روانگی

140

بدر کا میدان

141

عرب کا حال اور مستقبل

149

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66444
  • اس ہفتے کے قارئین 100272
  • اس ماہ کے قارئین 1716999
  • کل قارئین111038437
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست