#4808

مصنف : بدیع الزماں سید نورسی ترکی

مشاہدات : 5207

عکس وجود باری تعالیٰ

  • صفحات: 95
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1900 (PKR)
(جمعرات 12 اکتوبر 2017ء) ناشر : جہانگیر بک ڈپو پاکستان

اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنا مخلوق کا سب سے ارفع مقصد جبکہ اُس ذات باری تعالیٰ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ علم رکھنا انسانیت کا اعلیٰ ترین مقصد ہے۔ جنوں اور انسانوں کے لیے حقیقی خوشی‘ اللہ کی محبت اور عرفانِ الٰہی میں مضمر ہے۔ انسان کی سچی روحانی خوشی اور قلب انسانی کی تابندگی اللہ جل شانہ کی محبت میں پنہاں ہے تمام سچی خوشیاں اور حقیقی مسرت اللہ جل شانہ کی محبت بھری عنایتیں اللہ کی محبت اور معرفت الٰہی کے طفیل ہیں۔ وہ جو صحیح علم رکھتے ہیں اور حق تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں وہی لافانی خوشی بے پایاں عنایت‘ ہدایت ربانی اور اس سے وابستہ اسرار ورموز کا بھید پا سکتے ہیں اور وہ جو ایسا نہیں کرتے‘ روحانی وجسمانی آزار‘ رنج والم اور خوف میں مبتلا کر دیئے جاتے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں اللہ رب العزت کے تعارف سے لے کر ان کی ذات سے متعلقہ تمام اشکالات اور باطل عقائد کا رد کیا گیا ہے۔ اس میں لوگوں کے ذہنوں اور دلوں سے جمع شدہ جھوٹے اعتقادات اور نظریات  کی تلچھٹ کو دور کرنے اور انہیں شعوری اور روحانی طور پر پاک کرنے کی سعی کی گئی ہے اور انداز تحریر نہ تو عالمانہ ہے اور صحافانہ بلکہ احساسات کے ذریعے اصلاح کی گئی ہے۔ اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ عکس وجود باری تعالیٰ ‘‘ بدیع الزمان سید نورسی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

بدیع الزمان اوررسالہ نور

7

کچھ مصنف کےبارےمیں

9

وجود برحق وتوحید

 

تعارف

1

پہلی منزل

23

دوسری منزل

9

مرکز سےحاصل ہونےوالی سہولیات

31

تیئسواں لفظ

 

عقیدہ ایمان خوشی غم

46

باب اول

 

نکتہ اول

46

دوسرانکتہ

48

تیسرانکتہ

50

چوتھا نکتہ

52

پانچواں نکتہ

54

بنی نوع انسان کی درپیش رنج غم اورخوشی سےمتعلق پانچ آراء

57

پہلی رائے

57

دوسری رائے

60

تیسری رائے

62

چوتھی رائے

67

پانچویں رائے

69

پہلاجدول

72

دوئم جدول

73

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69314
  • اس ہفتے کے قارئین 103142
  • اس ماہ کے قارئین 1719869
  • کل قارئین111041307
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست