#4546

مصنف : امتیاز احمد

مشاہدات : 4449

اہل فکر کے لیے یاد دہانی

  • صفحات: 94
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1880 (PKR)
(منگل 06 جون 2017ء) ناشر : نا معلوم

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق  راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔ اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اہل فکر کے لئے یاد دہانی "محترم امتیاز احمد صاحب، ماسٹر آف فلاسفی کی تصنیف ہے ، جس  کا اردو ترجمہ محترم ڈاکٹر حافظ سلمان الفارس نے کیا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں اسلام کی روشن تعلیمات اور آفاقی اصولوں پر روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

4

کتاب کا تعارف

 

6

ہماری آنکھیں اور کان

 

9

شاندار تخلیق

 

13

ذکر اللہ

 

17

قرآن کریم کی ابتداء اور اختتام

 

21

حضرت داؤد علیہ السلام

 

24

ملاقات کے آداب

 

29

والدین کا ادب و احترام

 

36

سود

 

42

نبیوں کے ساتھ لوگوں نے کیا کیا

 

47

حضرت سلیمان علیہ السلام

 

51

ملکہ سبا

 

55

حضرت خضر علیہ السلام

 

60

قیامت کا منظر

 

64

قرآن کریم اور اصل توریت کی تعلیمات میں مشابہت

 

68

مسجدوں کا احترام

 

73

صدقات کی فضیلت

 

78

کامیاب زندگی کے لیے انمول نسخہ

 

81

اسلامی تعلیم کی اہمیت

 

85

ایک نئی مسلمہ کے جذبات

 

91

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42400
  • اس ہفتے کے قارئین 229476
  • اس ماہ کے قارئین 803523
  • کل قارئین110124961
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست